راولپنڈی: جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے خاتون سے رقم، زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم ارو زیورات ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف خاتون نے مقدمہ درج کرایا تھا، مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم و زیورات لیے۔
کلر سیداں پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سےنہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی؛ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار
راولپنڈی:پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت دوخواتین کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ عالیہ حمزہ راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیےآئی تھیں اور اس دوران پولیس نےچھاپا مار۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عالیہ حمزہ کو تاحال باضابطہ طور پر کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ چکلالہ اسکیم تھری میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے عالیہ حمزہ کے ہمراہ کارکن شمیم آفتاب کو بھی حراست میں لیا گیا اوردونوں خواتین کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا کہ عالیہ حمزہ کو کس مقدمہ میں باضابطہ گرفتار کرنا ہے۔