ریلویز پولیس بھرتی؛ امتحان میں شامل ہونے والا امیدوار جعلساز سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
لاہور:
ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں بھرتی کے لیے فزیکل امتحان میں شامل ہونے والے جعلساز کو اصل امیدوار سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزم خضر اصل امیدوار احسن اقبال کی جگہ کانسٹیبل کے فزیکل امتحان (دوڑ) میں شریک ہونے کے لیے ٹیسٹ سینٹر پہنچا، دوڑ مکمل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز عبدالرب چوہدری کی نگرانی میں کمیٹی نے جانچ پڑتال کی تو امیدوار جعلی نکلا۔
جعلی امیدوار خضر کے پاس اصل امیدوار کی رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ موجود تھا جو اس کے ظاہری حلیے سے مختلف نکلا۔
سپر وائزری کمیٹی کے اجمل، مطلوب، خضر اور زاہد نے اصل امیدوار احسن کو بھی موقع پر طلب کرکے گرفتار کرلیا۔ امیدوار نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے خضر کو کانسٹیبل بھرتی میں دوڑ کے لیے 50 ہزار روپے دیے۔
دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ ورکشاپس میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریلویز پولیس اصل امیدوار
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔
نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
نواز شریف کے ہمراہ اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔