Express News:
2025-03-10@12:38:59 GMT

پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد میں خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ 2025ء ) اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک میں ایک فاسٹ فوڈ چین کے ایک آؤٹ لیٹ کے قریب ہاجرہ نامی خاتون اور اس کی بیٹیوں پر وحشیانہ حملہ کرنے پر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا، واقعے کا مقدمہ مارگلہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 23 فروری 2025ء کو پیش آیا اور درخواست گزار پر رات 8 بجے کے قریب حملہ کیا گیا، ہاجرہ نامی خاتون اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایف نائن پارک اسلام آباد کی مشہور فوڈ چین کے قریب موجود تھیں جب ایک سفید مرسڈیز (رجسٹریشن نمبر BGC-521) نے ان کا راستہ روکا، جمال نامی شخص مسلح تھا، متاثرہ کی گاڑی کے قریب آیا اور ہاجرہ کی بیٹی سے کار چھیننے کی کوشش کی جو ڈرائیونگ سیٹ پر تھی۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ میں (ہاجرہ) باہر نکلی اور اس سے بحث کرنے کی کوشش کی لیکن جمال اور اس کے دوستوں نے ہم پر وحشیانہ حملہ کیا، انہوں نے مجھے اور میری بیٹیوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور ہمیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اس نے ہمیں پستول دکھا کر ہمارا بیگ چھین لیا جس میں 20 لاکھ روپے نقد اور 10 تولے سونا تھا، اس نے گاڑی میں فرار ہونے سے پہلے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

بتایا گیا ہے کہ جمال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 392، 341، 506-II، 354 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پولیس نے ملزم سے مسروقہ سامان برآمد کرکے چارج شیٹ مجاز عدالت میں پیش کردی جب کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کا معاملہ، فریقین میں صلح، گرفتار ملزم کو رہائی مل گئی
  • ارکان پارلیمنٹ کو دھمکی آمیز کالز کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
  • اسلام آباد میں خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار
  • نوشہرہ، حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • سندھ پولیس کو اسنیچنگ کی وارداتوں میں مطلوب اہم ملزم پشاور سے گرفتار
  • نوشہرہ؛ حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • پشاور؛ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کا قتل، ملزم گرفتار
  • 54 کروڑ روپے خرد برد کرنے کا الزام: معروف ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا
  • بینک فراڈ کیس: ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو گرفتار کرلیا