Jang News:
2025-03-09@22:32:52 GMT

گلشن اقبال سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا؟ شناخت ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

گلشن اقبال سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا؟ شناخت ہوگئی

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 کے رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والے انسانی ہاتھ کی شناخت کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک حادثے میں مرنے والے عبدالباسط نامی شخص کا نکلا ہے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتہ ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی عبدالباسط کا حادثے کے بعد گاڑی میں بازو پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار کے ساتھ پھینک کر فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

متوفی عبدالباسط کا بازو ورثاء کے حوالے کردیا ہے، حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں متوفی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

ورثاء کے مطابق متوفی عبدالباسط 5 بچوں کا باپ اور بلوچ کالونی پل کے قریب عمر کالونی کا رہائشی تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

بورے والا: کار پر فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی، 12 روز قبل شادی ہوئی تھی

بورے والا میں لاہور روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی کار پر فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہوگیا، جبکہ بیوی اور بچی زخمی ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار شخص جاں بحق ہوگیا، اس کی بیوی اور بچی زخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق  مقتول نے زخمی خاتون سے 12 روز قبل دوسری شادی کی تھی۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابق شوہر نے اپنے بھائیوں سے مل کر قتل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کٹا ہوا انسانی بازو ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا
  • کراچی: گلشن اقبال سے ملنے والے انسانی بازو کا معمہ حل ہوگیا
  • کراچی: گلشن اقبال میں کٹا ہوا انسانی بازو ملنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
  • کراچی؛ گلشن معمار میں مکان کی چھت گر گئی، جاں بحق افرد کی تعداد 6 ہوگئی
  • بورے والا: کار پر فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی، 12 روز قبل شادی ہوئی تھی
  • سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار
  • نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی، کڑیاں خاوند اور جعلی پیر تک جانے لگیں
  • دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد کی گاڑی کو خطرناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق