2025-02-20@11:58:31 GMT
تلاش کی گنتی: 83
«وارداتوں کا»:
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Observer (@pakobserver) تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے...
لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں کمسن بچے کو آئس کا نشہ کروا کر فحش حرکات کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مانگا منڈی کے رہائشی کاشف کے 8 سالہ بیٹے عثمان کو ہمسائی خاتون ورغلا کر اپنے گھر لے گئی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ملزمہ نے کمسن بچے عثمان کو آئس کا نشہ کروا کر فحش حرکات کیں، خاتون بچے عثمان کے ساتھ متعدد بار فحش حرکات کر چکی ہے۔ عثمان نے تمام واقعہ اپنے والد کو بتایا جس پر بچے کے والد نے تھانہ مانگا منڈی اندراج مقدمہ کی درخواست دی، تھانہ مانگا منڈی پولیس...
کراچی: شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں کے سنسنی خیز ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں وہ ڈکیتی کی 300 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہان عابد شاہ نے بتایا کہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کے قریب 2 ڈاکوؤں سلمان اور سفیان کو گرفتار کر کے 2 پستول اور گلبہار تھانے کی حدود سے چھینی گئی 70 موٹر سائیکل برآمد کی تھی ، گرفتار ڈاکوؤں نے اپنے دیگر ساتھیوں دلاور،احتشام اوراس کے دوست کے ہمراہ چند ہفتے قبل تیموریہ کے علاقے میں بیٹری کی دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے...
دبئی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ انہیں امریکا واپس بھیجنا ایک نیا مسئلہ بن چکا ہے۔ اونیجا رابنسن 7 فروری کو کراچی سے پرواز ای کے 603 کے ذریعے دبئی پہنچیں، جہاں سے انہیں نیویارک روانہ ہونا تھا، لیکن انہوں نے اپنی پرواز چھوڑ دی اور دبئی میں قیام کر لیا۔ امریکی فیملی نے نیویارک میں ان کا انتظار کیا لیکن وہ نہ پہنچیں تو امریکی حکام نے تلاش شروع کی۔ دبئی کی سڑکوں پر ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اماراتی حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ اونیجا کسی قانونی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوئیں، کیونکہ...
فائل فوٹو پنجاب کے علاقے پتوکی میں پرانی منڈی کے قریب مین ہول میں گرنے سے معمر خاتون اور نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 60 سالہ خاتون مین ہول میں گری تو نوجوان اسے بچانے کے لیے مین ہول میں کود گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں کو تشویشناک حالت میں باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں دوران علاج دم توڑ گئے۔شہریوں نے واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا۔ جیو نیوز کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اس کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے تھے مگر وہ...
نیو دہلی: ’’محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے‘‘ اس کہاوت کو بھارتی خاتون نے حقیقت میں بدل دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گڑ گاؤں کی رہائشی 24 سالہ آیوشی راوت نے ویلنٹائن ڈے پر کیش آن ڈیلیوری کے ذریعہ 100 پیزا آرڈر کرکے اپنے سابق بوائے فرینڈ یش سنگھوی کے گھر بھجوادیے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ڈلیوری ایگزیکٹو کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ 100 پیزا کے ڈبے ایک گھر کے دروازے پر رکھتا دکھائی دے رہا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں نے خاتون کے عمل کی مذمت کی وہیں کچھ لوگ اسے مارکیٹنگ کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ بات سمجھ میں نہیں...
—فائل فوٹو شکارپور کے گاؤں شہمیر جونیجو میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔ بلدیہ، نامعلوم ملزمان نے قسطوں پر اشیاء دینے کا کاروبار کرنے والے افغان باشندے کو گولی مارکر قتل کردیا کراچی بلدیہ ٹائون سیکٹر8 میں نامعلوم ملزمان نے... پولیس کے مطابق ملزم نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اس کی بہن کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے۔مقتول کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول ایمن ایردوان کا اپنی اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے پاکستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایردوان کی بصیرت انگیز اور متحرک قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ ترک صدر کی وفاقی دارالحکومت آمد کے موقع پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر ترک زبان میں اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور میری قابل احترام بہن خاتون اول ایمن ایردوان، میں اور پوری پاکستانی قوم پاکستان میں آپ کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط ترہوتے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ صدر اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیے کو بدل دیا،صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط ترہوتے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر اردوان کےدورے پرمضبوط تعلقات کومزید بلندیوں تک پہنچانے کےخواہشمندہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان گزشتہ رات 2 روزہ دورے پر پاکستان...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا دل سے استقبال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان ایک بصیرت والے رہنما ہیں جنہوں نے ترکیہ کو نئے دور میں داخل کیا اور ان کی قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں اور ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کے دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے مزید :
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر مشتعل افراد نے لاش رکھ کر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پر قتل کا الزام عائد کیا۔نجی چینل کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اسمبلی کے باہر خاتون کی لاش رکھ کر احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاتون خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 7 فروری کو قبضہ مافیا کے لیے گھر خالی کراتے وقت اے اے سی نے مبینہ طور پربیوہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس کے بعد کئی دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج صبح خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے ایڈیشنل اسسٹنٹ...

ڈمپر ، بس کی ٹکر سے حاملہ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، عوام نے 4ہیوی گاڑیاں جلا دیں، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں تیز رفتار ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا، بدمست ٹینکروں کو قابو کرنے کیلیے حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی بھی عاید کی گئی لیکن حادثات نہیں رک سکے، گزشتہ روز بھی خاتون اپنے ہونے والے بچے سمیت اور ایک شخص ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، شہر میں مسلسل جاری حادثات کے باعث نامعلوم مشتعل افراد نے 4 مال بردار ٹرکوں (ہیوی گاڑیوں) کو پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے واقعات کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج پر اتر آئے، مختلف علاقوں میں...
صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،غیر رسمی ملاقاتوں میں تنقید:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت صوابی جلسے میں کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں صوابی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر پارٹی کی مرکزی قیادت ناخوش ہے جبکہ غیر رسمی ملاقاتوں میں صوبائی قیادت پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کابتانا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماں سے ملاقات میں کارکنوں کی تعداد پرگفتگو کی اور انہوں نے جلسے سے قبل زیادہ کارکنوں لانے کیلیے اراکین...
WEST BANK: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران دو خواتین کو شہید کردیا، جن میں سے ایک حاملہ خاتون تھیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور اسی دوران دو خواتین شہید ہوگئیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی بینک کے شمالی علاقے نور شمس میں 23 سالہ خاتون سندوس جمال محمد شیلابی کو شہید کردیا، جو 8 ماہ کے حمل سے تھیں اور ان کا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی جان کھو بیٹھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والی خاتون کے شوہر زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی حالت تشویش...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں خاتون کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔(جاری ہے) ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ظالم انجام کو پہنچے گا، وہ اس سانحے کی تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی مجرم کو رعایت نہ ملے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں، اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو واضح ہدایات جاری کر دی...
خضدار میں خاتون کے اغواکیخلاف تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری رہا اور قومی شاہراہ بلاک کردی گئی۔قومی شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ۔ پولیس کے مطابق 3 روز قبل خاتون کو شہزاد سٹی سے اغوا کیا گیا ۔خاتون کے اغوا کے خلاف ورثا نے سبزی منڈی کے مقام پر دھر نا دے رکھا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایک شخص حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک نایاب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ’’فیٹس ان فیٹو‘‘ کہا جاتا ہے، جو کہ ایک نایاب اور معجزاتی صورتحال ہے۔ یہ واقعہ کسی فلم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے، جو 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتی ہے۔یہ معاملہ ایک 32 سالہ خاتون کا ہے، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب وہ اپنی سونوگرافی کے لیے اسپتال پہنچیں، تو ڈاکٹروں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران...
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ خاتون آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، مدعی خاتون کے وکیل نے کہا کہ خاتون کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے میری مؤکلہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کی غیر حاضری کی بنا پر کیس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ بابر اعظم نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ خاتون نے درخواست گزار پر ریپ اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے، خاتون نے بلیک میل کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج نے...
امریکی خاتون اونیجا کو شعبہ نفسیات سے اسپیشل وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا مزید تفصیلی معائنہ جاری ہے۔ اسپیشل وارڈ میں پولیس اور پروٹوکول کی ٹیم بھی موجود ہے تاکہ خاتون کی حفاظت اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور الٹرا سائونڈ کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں اور انہیں صرف ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے خاتون کا علاج مکمل کر لیا ہے اور چند گھنٹوں میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ خاتون کو امریکی قونصل خانے یا ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس کے افسران اور دیگر حکام بھی اونیجا سے ملاقات کرنے...

رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے
رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔ اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکارابوبکر کوگرفتارکر لیا، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔سنگین...
رنگپور: مظفرگڑھ کے مقامی قصبے رنگپور میں ایک خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پراپنے بھائیوں سمیت 7افراد پر پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئےموقف اختیار کیا ہےکہ ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا گوبر چوری کیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چوری شدہ گوبر کا ٹرک بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک انوکھا مقدمہ تھا جس کو درج کرنا لازمی تھا، پولیس نے بھی اپنی ذمہ...
علامتی تصویر۔ مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے دو بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم گرفتار جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے اور گوبر برآمد کر لیا گیا ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکاہیلمٹ پہننالازم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بعد چالان شروع کردیئے،موٹرسائیکل کےسیکنڈسیٹرکےہیلمٹ نہ پہننےپر 2ہزارکاچالان کیاجانےلگا۔ ایس پی منیر ہاشمی نے بتایا کہ موٹرسائیکل کادوسراسوارخاتون ہےیامردہیلمٹ نہ پہننےپرچالان ہوگا ،،سیف سٹی کیمروں سےبھی مانیٹرنگ کرکےچالان کیےجارہےہیں،ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پربیٹھےشخص کاسیٹ بیلٹ پہننابھی لازم ہے۔ مزیدپڑھیں:راکھی ساونت سےشادی کیلئےمفتی قوی بھی میدان میں آگئے
کراچی(کامرس رپورٹر)وزیراعلی سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لے کیا ہے۔ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکان دار کی ہلاکت پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنا ئیں۔وزیر اعلی سندھ کی کراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کردی ہے۔شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔وزیر اعلی سندھ نے شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے کی...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں پر پولیس اور رینجرز کو کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نےکراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو...
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ایک دن میں دو ایئر پورٹس پر تین بڑی کارروائیاں کیں۔ اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دبئی کے مسافر کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی۔اسی نوعیت کی دوسری کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز کی مسافر خاتون تزیبن گل کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی جبکہ اسلام آباد سے بحرین کیلئے...
بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادت نارائن کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’ٹِپ ٹِپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل اس دوران ایک نوجوان خاتون مداح گلوکار کے پاس سیلفی لینے آتی ہیں اور سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ بھی کرلیتی ہیں، جس پر ادت نارائن بھی خاتون کے گال پر بوسہ دیتے ہیں۔ View this post on Instagram...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں درج مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست کو 6 فروری کے لئے مقرر کرنے سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کیا ہے۔ درخواست میں سابق کپتان نے مقدمے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، اسپتال کی 2 نرسیں ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں، جن کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی، سول اسپتال میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے 2 اسٹاف نرسوں کو اسپتال کی ادویات چوری کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضے سے چوری شدہ ادویات برآمد کرلی۔ اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ ادویات کی چوری کرنے والی دونوں نرسوں کو معطل کر کے ان کی رپورٹ کراچی سیکرٹریٹ بھیج دی، دونوں نرسیں کافی عرصے سے اسپتال سے ادویات چوری کر رہی تھیں جن کے خلاف گزشتہ روز کارروائی کی گئی۔ اسپتال میں عام مریضوں...
سرجانی ٹاؤن پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 مختلف کاروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ اور کلینک میں ڈکیتی کرنے والے لنگڑے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانے سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت کامران ولد محمد عالم، محمد اسد ولد بیت اللہ، عبدالرحمٰن ولد محمد لائق، سفیان ولد محمد ندیم اور محمد جابر ولد محمد طارق کے نام سے کی گئی...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ یورپی یونین کے وفدنے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکنزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم اور...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نڑاد امریکی جج کے فیصلے کے باعث ٹرمپ کو اپنا ایک صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا تھا۔جسے پاکستانی نڑاد وفاقی خاتون جج نے قبول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑا۔اس عدالتی شکست پر ترجمان وائٹ ہاوس نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ نے تمام اقدامات قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اْٹھائے ہیں۔ترجمان وائٹ ہاو?س نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر مزید عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان کے والد ڈاکٹر ہیں...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنےآگیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارے اپنے قوانین ہیں، خاتون کے حوالے سے مقامی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسی کے پاس قانونی طور پر ملک کا ویزہ موجود ہے تو کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جاسکتا، اس حوالے سے حکومت سندھ قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ نیویارک سے اپنے 2 بچوں کو کراچی کے نوجوان کی خاطر چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون گزشتہ چند روز سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے...
کراچی(نیوز ڈیسک) 19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو ایک شخص نے شادی کی پیشکش کردی۔امریکی خاتون سے شادی کرنے کیلئے کراچی کے شہری نے مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ ‘میرا نام عبدالرحیم ہے، پیشے کے اعتبار سے اس وقت ڈرائیو ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں۔شہری نے کہا کہ ‘میں نے اپنی بیوی کو بھی میسج کردیا ہے کہ میں شادی کرلوں گا اگر مجھے اجازت مل گئی، ویسے اسلام میں بیوی سے دوسری شادی کا پوچھنا ضروری نہیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اہلیہ کو بتادیا ہے کہ میں خاتون سے شادی کرنے...
ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، جو بہادرآباد میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتار کیے گئے۔ملزمان سے 2500 یورو اور 50 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی جبکہ ان کے قبضے سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔چھاپہ مار کارروائی ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کے تحت عمل میں لائی گئی۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس نے سوال پوچھنے پر میڈیا سے ہزاروں ڈالرز مانگ لیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی خاتون سے پوچھتا ہے کہ وہ پاکستان کب اور کیوں آئیں؟ جس پر خاتون کہتی ہیں کہ وہ بتا چکی ہیں۔ ساتھ ہی خاتون نے صحافی سے کہا کہ اگر ان سے بات کرنی ہے تو 5 ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں تب ہی وہ بات کریں گی۔ View this post on Instagram A post shared by Express News (@expressnewspk) خیال رہے کہ اونیجا اینڈریورابنس نامی خاتون کو کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔ یہ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے لڑکے کے گھر کے باہر دھرنا دیدیا،امریکی خاتون رات بھر میرے شوہر کو بلوا دو کے نعرے لگاتی رہیں،خاتون نے امریکہ واپسی کیلئے لڑکے سے ملاقات اور ڈالرز کی ادائیگی کی شرط رکھ دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ رات ایئرپورٹ سے نوجوان کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا۔امریکی خاتون پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے بار بارفریاد کرتی رہیں کہ میرے شوہر کو بلوا دو۔(جاری...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچے والی امریکی خاتون گارڈن میں نوجوان کے گھر پہنچ گئی۔ نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنیوالی خاتون کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی اور اونیجااینڈریو نامی خاتون احمد ندال نامی نوجوان کے گھر پہنچ گئی ہے لیکن نوجوان کے اہلخانہ گھر بند کے کہیں اور چلے گئے ہیں۔ تاہم، خاتون نے اپارٹمنٹ سے باہر جانے سے انکار کردیا ہے۔ سماء کی جانب سے خاتون سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کیوں آئیں؟ جس کے جواب میں اس نے کہا کہ میں پاکستان آئی ہوں کیونکہ مجھے یہاں پر رکنا تھا۔ سماء کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ احمد ندال کو جانتی ہیں؟...
چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون کی ایئرپورٹ پر بننے والی دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی۔ نیو یارک سے اپنے شوہر سے علیحدہ اور 2 بچوں کو کراچی کے نوجوان کی خاطر چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون گزشتہ روز سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ کراچی کے لڑکے کی جانب سے والدین کی عدم رضابندی کی بنیاد پر شادی سے انکار کے بعد خاتون ویزا میعاد ختم ہونے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پریشان رہ رہی تھی۔ اسی دوران گورنر سندھ کراچی ایئرپورٹ پر تھے تو انہوں نے پریشان خاتون کے لیے ویزے اور ٹکٹ کا بندوبست کروایا، جس کے بعد آج بدھ کی صبح خاتون کی امریکا واپسی روانگی تھی۔...
کراچی: امریکا سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون کو ائرپورٹ حکام کس کے حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں؟ اس حوالے سے ذرائع نے تفصیلات بتا دیں۔ امریکی ریاست نیویارک سے کراچی پہنچنے والی خاتون ، جو نوجوان کی محبت میں اپنے شوہر سے طلاق لے کر اور 2 بچوں کو چھوڑ کر پاکستان پہنچی تھی، گارڈن ویسٹ میں اپنی محبت سے ملنے کے بعد پریشانیوں کا شکار ہو گئی۔ نوجوان نے اسے شادی سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والدین راضی نہیں ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور بعد ازاں خاتون ویزے کی میعاد ختم ہونے کی...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون نے واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا اور اس کی فلائٹ اسے لیے بغیر ہی نیویارک روانہ ہو گئی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کو پولیس کی مدد سے جہاز تک پہنچایا گیا، امریکی خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ایئر پورٹ پر واپسی سے کتراتی رہی۔ پولیس اور ایئر پورٹ سیکیورٹی نے حفاظتی تحویل میں خاتون کو ڈیپارچر لاؤنج اور پھر جہاز تک پہنچایا۔ تاہم خاتون نے جہاز میں چڑھنے سے انکار کر دیا اور قطر ایئر کی پرواز کیو آر 611 اسے لیے بغیر براستہ دوحہ نیویارک روانہ ہو گئی۔ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن...
امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن گزشتہ دنوں کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آئی تھیں تاہم لڑکے کے شادی سے انکار کرکے غائب ہونے پر خاتون نے ایئرپورٹ پر واپسی سے انکار کردیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کے واپسی سے انکار پر انہیں جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے اور پھر جہاز میں سوار ہونے سے انکار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو میں پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی تاہم سیکیورٹی ایس او پیزکے مطابق کسی مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جاسکتا اس لیے خاتون کو آف لوڈ کردیا گیا۔ یہ بھی...

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچی امریکی خاتون کا واپس جانے سے انکار، ائیر پورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا
کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس...
کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ائرپورٹ پر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے حکام پریشان ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا ہے، ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی ہے۔ خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور اس کے بعد ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ خاتون حیلے بہانوں سے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور حکام نے بتایا...
گذشتہ چند روز سے یہ بات زبان زدِ عام ہے کہ دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کے نئے ایڈیشن میں کلثوم نواز اور مریم نواز پر ایک مکمل باب یا تذکرہ شامل کیا گیا ہے جبکہ کتاب کے سرورق پر مریم نواز کی تصویر بھی شائع ہوئی ہے۔ ابلاغ کے مختلف پلیٹ فارم اور بعض صحافتی حلقوں کی جانب سے اس پر ’’تشویش‘‘ بھی سامنے آئی اور اس ضمن میں تنقید کے ساتھ ساتھ سوالات بھی اٹھائے گئے۔ اسی ’’تجسس‘‘ نے مجھے کتاب کی ورق گردانی پر مجبور کیا۔ میں نے مذکورہ اعتراضات کا بغور مشاہدہ کیا تو واضح ہوا کہ میٹرک کی مطالعہ پاکستان کے سرورق پر مریم نواز سمیت کسی کی بھی تصویر موجود نہیں۔ کتاب کا ٹائٹل...
اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے...
کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آ کر پریشانی سے دوچار ہونے والی امریکی خاتون کی حالت کا نوٹس لے لیا گیا۔ خاتون کا وزٹ ویزہ ایکسپائر ہو گیا تھا اور ان کو ایئرپورٹ پر کافی انتظار کرنا پڑا تھا جس کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوٹس لیتے ہوئے ویزے کی مدت بڑھوائی اور واپسی کے لیے ٹکٹ کا بندوبست بھی کرایا۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کی محبت کی کہانی نے ایک حیران کن رخ اس وقت اختیار کیا جب اس نے ایک 33 سالہ امریکی خاتون کو اپنی محبت میں گرفتار کرکے پاکستان بلایا۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پہلے ہی شادی شدہ اور دو...
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے آئی امریکی خاتون کو واپسی کا ٹکٹ دلوادیا، امریکی خاتون20سالہ نوجوان سے شادی کے غرض سے کراچی آئیں تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر سندھ نے کہا کہ میں ایئرپورٹ کا دورہ کرنے گیا تو مجھے امریکی خاتون سے متعلق معلوما ت ملیں کہ وہ ایک ہفتے سے ائیرپورٹ پر مقیم ہیں،جس پر میں نے امریکی خاتون کی واپسی کے لیے ٹکٹ دلوا کر روانہ کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کے والدین کے دباؤ پر شادی سے انکار کردیا، خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا تھا، ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے خاتون کراچی میں پھنس...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے رہائشی نوجوان نے امریکہ سے اپنی دوست کو پاکستان بلا یا جبکہ خاتون نے شادی کےلئے کہا تو لڑکا ٹال مٹول کرتا رہا اور پھر شادی سے انکار کردیا جس کی وجہ سے خاتون بیچاری پریشان ہوگئی کیونکہ لڑکے نے پہلے اپنی امریکن دوست کو پاکستان بلایا اور کہا کہ پاکستان آئو ہم شادی کرینگے ۔ امریکہ کی خاتون لڑکے کی باتوں میں آگئی اس نے اپنےدوبچے چھوڑ کر خاوند سے طلاق لے کر جب پاکستان آئی تو لڑکے نے اس خاتون سے شادی سے انکار کردیا کہا کہ میرے گھر والے ابھی شادی کے لئے نہیں مان رہے اور پھر خاتون 7دن تک جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر رہی خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہوگیا تھا اور...
کراچی میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے بعد اسکولز اور مدارس انتظامیہ کے لیے ہدایات نامہ جاری۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں یکدم اضافے کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آگئی ہے، اس سلسلے کو کنٹرول کرنے کے لیے اسکولز اور مدارس کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں اسکولز اور مدارس انتظامیہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ بچوں کو والدین کےعلاوہ کسی اور کے ساتھ نہ جانے دیں۔ ہدایت نامے میں والدین کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو اسکول اور مدرسے...
خیرپور (جسارت نیوز) پولیس کا گھر پر چھاپا، تشدد اور گھروں سے لوٹ مار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، متاثرین کا انصاف کے لیے احتجاج، آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل، متاثرین کا پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹڈیجی کے گاؤں جعفر خان اعوان کے رہائشی عیسیٰ خان اعوان، مسمات حلیماں خاتون نے معصوم بچوں کے ہمراہ گھر کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کوٹڈیجی کی ہدایت پر حوالدار طالب سیال، پولیس اہلکاروں اور سول کپڑوں میں ملبوس 2 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خواتین، مردوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بیٹی کا جہیز، 2 تولے سونا، نقدی 95000 روپے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغوا کے واقعات کے باعث اس کی روک تھام کے لئے مہم چلانے فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور غیر سرکاری تنظیم ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، مہم کے دوران محلوں اوراسکول کے باہر آگاہی پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔پارکس اور کمیونٹی سینٹرز پر بھی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے، بینرز میں تصاویر اورتحریروں کے ذریعے بچوں کو مختلف ہدایات اور ترغیب دی جائے گی کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت یا کوئی گفٹ قبول نہ کریں۔والدین کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی جائے گی کہ اسکول اور مدرسے میں بچوں کو اکیلے نہ بھیجیں۔خیال رہے کراچی میں...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور نومولود سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ، سپر ہائی وے خالی پلاٹ سے 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کے بعد مذکورہ مقام پر پھنک کر فرار ہوگئے تاحال مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپرہائی وے جمالی پل ڈیوو بس اڈا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بائیک سوار خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاںبحق خاتون کی...
کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تھا، پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے بانی عمران خان کو وارداتوں کا حساب دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کہ پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی،...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیے اور پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے نکلے گا لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو 14 سال سزا ہوئی، کیا کوئی ایک مظاہرہ بھی ہوا؟ ملک میں کہیں بھی ایک بندہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگائی گئی۔ گرفتاری کے خلاف پاکستان میں آگ لگائی گئی، اداروں میں بغاوت...
کراچی : سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں اور پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے نکلے گا لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو 14 سال سزا ہوئی، کیا کوئی ایک مظاہرہ بھی ہوا؟ ملک میں کہیں بھی ایک بندہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگائی گئی۔ گرفتاری کے خلاف پاکستان میں آگ لگائی گئی، اداروں میں بغاوت پیدا...
قومی ٹیم کے کرکٹر و سابق کپتان بابراعظم پر مبینہ زیادتی کے مقدمے میں خاتون کو عدالت طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بابراعظم کیخلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کیخلاف جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت آئندہ سماعت پر خاتون طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے خاتون کا بیان بھی لکھ کر پیش کرنے کا حکم دیا۔ مزید پڑھیں: خاتون کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیے کہ اگر مقدمہ مدعیہ خاتون کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی ہیں تو اسے ختم کردیا جائے۔ خاتون نے درخواست گزار نے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور پیسے بٹورنے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان اقبال کمپلیکس میں ایک خاتون کو چیف منسٹر منیارٹی کارڈ دے رہی ہیں
راولپنڈی: اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں بس میں سوار خاتون و دیگر ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ اس دوران 4 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112.529 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت ملزم سے 1.7 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد کرلی۔ اسی طرح پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.129 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ادھر ہرن مینار...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر او رگردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زا ئد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سی25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سی3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوری ملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سی4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسی60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے...
میرپور ماتھیلو (پ ر) کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کراچی کی خاتون مسمات ماہ نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ قبل ملزمان قربان سولنگی، اختر سولنگی، پرویز سولنگی و دیگر نے مجھے اغوا کیا تھا، میرپور ماتھیلو تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس وجہ سے ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی، آئی جی سندھ و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
BRATISLAVA: سلوواکیاکے شمالی علاقے میں واقعے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل دوسرے ہم جماعت کو شدید زخمی کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروس کی ترجمان ڈینکا کیپاکوا نے بتایا کہ اسپیسکا اسٹارا ویس میں ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروس کے کئی اہلکاروں کو فوری طور پر روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا ہے، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں شدید زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ چھریوں کے وار سے دم توڑنے والی خاتون...
میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک خاتون نے خواب میں لاٹری کے جیتنے والے نمبر دیکھے، اور وہی نمبر اس کے لیے خوش قسمتی کا ذریعہ بن گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے "پک فائیو” لاٹری کی قرعہ اندازی میں 50 ہزار ڈالر (تقریباً 42 لاکھ روپے) جیتے۔ خاتون نے بتایا کہ دسمبر میں ایک رات وہ خواب میں ایک مخصوص نمبر دیکھ کر بیدار ہوئیں، جو ان کے دماغ میں گونج رہا تھا۔ اس خواب پر یقین کرتے ہوئے، انہوں نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس کا نمبر 99000 تھا۔ جب انہوں نے چھٹیوں کے دوران ایک پارٹی میں شرکت کے بعد اپنا ٹکٹ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے شہری علاقوں میں جہاں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتے کے دوران تین سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز متاثرین سے تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرین کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کیلیے پریشان کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہری علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد اب اسپتال بھی چوروں اور لٹیروں سے محفوظ نہیں رہے،سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد...
ایف بی ایریا بلاک 15 گلشن مصطفی کے قریب گھر سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمن نے بتایا کہ خود کشی کرنے والی خاتون کا نام عائشہ زوجہ اظفر ہے, اس کی عمر 24 برس تھی، مذکورہ خاتون کی شادی ایک برس قبل ہوئی تھی, ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے بیان دیا یے کہ عائشہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی ہے، تاہم اس میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی، اب تیسری مرتبہ اس نے گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی اور اپنی جان گنوا دی۔ انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ کا کہنا یے کہ عائشہ کو مبینہ طور...
صوبائی دارالحکومت لاہور میں راستہ دینے پر کار سوار نے سکول بس پر فائرنگ کر دی،خوش قسمتی سے سکول بس میں کوئی طالب علم نہیں تھا، پولیس کے مطابق جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں کار سوارنے راستہ نہ دینے گاڑی روک کر نجی سکول کی بس پر دو فائر کر دئیے اور موقع سے فرار ہوگیا ،واقعہ ڈرائیونگ کے دوران کار سوار اور بس کے ڈرائیور کے درمیان تکرار کے نتیجے میں پیش آیا۔ بس طلباء سکول لانے اورلے جانے کا کام کرتی ہے۔بس پر فائرنگ کے وقت کوئی طالب علم اس میں موجود نہیں تھا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرلئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد فیز ٹو کی رہائشی مسمات فوزیہ مگسی زوجہ ریاض مگسی نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کو مبینہ اغواء کرنے والے بااثر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے بیٹی اور اس کے معصوم بچے کو بازیاب کرا کر ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسمات فوزیہ مگسی نے الزام عائد کیا کہ با اثر ملزمان طارق مگسی، نادر مگسی، مظفر مگسی، مسمات نور مگسی اور دیگر نے میری بیٹی کو اغوا ء کر کے مظہر مکسی نامی شخص سے زبردستی نکاح کرایا جس کے بعدمیری بیٹی نے ایک بیٹے کو جنم دیا، کچھ دن بعد بیٹی واپس گھر آگئی اور وہ میرے...
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی بھی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اس مقصد کے لیے متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا اور وہ خود کو زخمی کر بیٹھی، جس پر...
کیا امریکا کی حالیہ آگ کسی بددعا کا اثر ہے؟ امریکی موسیقار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق پیشگوئی وائرل ہوگئی، جنسی اسمگلنگ سے بچنے والی ایلی کارٹر نے 4 برس قبل نومبر2020 میں توجہ حاصل کی تھی، اس نے حال ہی میں ویڈیوز جاری کیں جن میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات تھیں۔ ایلی کا دعویٰ ہے کہ شیطانی رسم کے تحت اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ گذشتہ برس اکتوبر 2024 میں ایلی کارٹر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی، جہاں اس نے ایک اور آنے والی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے مزید انکشافات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڈی کی اپنی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد...

خاتون پرنسپل نے 10 طالبات کو نیم برہنہ حالت میں سکول چھوڑنے پر مجبور کردیا، ملزمہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
جھاڑکھنڈ ک(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں قائم نجی اسکول کو اِس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں کے پرنسپل دوران تقریب جشن منانے پر ناراض ہو گئے جس کا غصہ انہوں نے 10 طالبات پر نکال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول پرنسپل کی جانب سے اسکول کی طالبات کے ساتھ شرمناک حرکت کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پردسویں جماعت کی طالبات کو نیم برہنہ حالت میں اسکول چھوڑنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو ”پین ڈے“ کی تقریب کے دوران پیش آیا، جو طلباء کے امتحان کا آخری دن تھا۔ جشن کے ایک حصے کے طور پر طلباء نے ایک دوسرے کی یونیفارم شرٹس پر مختلف پیغامات درج کیے۔ تقریب میں...
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو موٹر سائیکل پر گلی سے گزرا اور خاتون کو تنہا دیکھ کر اس نے اسلحہ نکال کر لوٹنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کا تھپڑ دیکھتے ہی مسلح ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ واقعہ کی وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی خاتون کے تھپڑ دکھانے کے ساتھ شور مچانے کے باعث لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔ دستگیر بلاک 14 ایف بی ایریا میں گھر کے باہر پہنچنے والی خاتون سے تنہا مسلح ڈاکو نے لوٹ مار کی کوشش کی،...
کراچی: ملیر ماڈل کالونی میں ایک اور چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ 6 جنوری کو ایک کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور موقع سے فرار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے دکان کی سیلز گرل کو باتوں میں الجھا کر واردات کی اور چوری کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ واردات کے لیے چار خواتین رکشے میں آئیں تھیں۔ چوری کے بعد تمام خواتین رکشے...
18 سال بعد نوجوان بیٹے کے کہنے پر دوسری شادی کرنے والی خاتون کا بیان سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ماں کی 18 سال بعد دوسری شادی کروانے والے عبدالاحد کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔ اب ان کی والدہ کی طرف سے شادی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان نے اپنی والدہ کی 18 سال بعد دوبارہ شادی کروا دی، ویڈیو وائرل عبدالاحد کی والدہ مدیحہ کاظمی نے میڈیا کو بتایا کہ ’’جب مجھے طلاق ہوئی تو میرے بچے بہت چھوٹے تھے۔ میں نے اپنے بچوں کی وجہ سے سوچا تھا کہ کبھی دوبارہ شادی نہیں کروں گی‘‘۔ مدیحہ کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے معاشرے کا رواج...
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ اب اداکار عدنان صدیقی کی طرف سے بھی حریم شاہ سے متعلق ایک بیان سامنے آیا ہے جسے صارفین حریم شاہ کے اسی وائرل ویڈیو کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے سینئر اداکار نے کہا ہے کہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں...