ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث   خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، جو بہادرآباد میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتار کیے گئے۔ملزمان سے 2500 یورو اور 50 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی جبکہ ان کے قبضے سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔چھاپہ مار کارروائی ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کے تحت عمل میں لائی گئی۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتار

جنگ فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد  کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ویزہ فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد گرفتار
  • حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، 8 ہزار ڈالرسمیت دیگر غیرملکی کرنسی برآمد
  • کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتار
  • ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز،حوالہ ہنڈی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون، درجنوں ملزمان گرفتار 
  • کراچی؛ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد
  • گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتار
  • باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار