لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں درج مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست کو 6 فروری کے لئے مقرر کرنے سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کیا ہے۔ درخواست میں سابق کپتان نے مقدمے کے اخراج کی بھی استدعا کی ہے۔
مزیدپڑھیں:قلات میں آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پی بی 45، آر او پر دھاندلی کا الزام، عثمان پرکانی نے عدالت سے رجوع کر لیا

جے یو آئی رہنماء عثمان پرکانی نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنیوالے ریٹرننگ آفیسر اور بعد ازاں ری پولنگ کے پریزایڈنگ افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کوئٹی کے رہنماء عثمان پرکانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کے ریٹرننگ آفیسر اور 15 پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ میں پریزایڈنگ افسران پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کر دیا۔ درخواست گزار عثمانی پرکانی پی بی 45 کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے جے یو آئی کے امیدوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والے ریٹرننگ آفیسر اور بعد ازاں ری پولنگ کے پریزایڈنگ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عدالت میں مذکورہ افسران کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی بی 45 میں ان کی جیت کو فارم 47 کے ذریعے ہار میں تبدیل کیا گیا۔ انتخابات میں دھاندلی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ اپنے حقوق کے لئے قانونی راستہ اپنائیں گے۔ واضح رہے کہ پی بی 45 کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں، جن پر جے یو آئی دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فواد چوہدری کی پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • سندھ ہائیکورٹ :سابق شوہر سے تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی 14 سالہ بچی کے قتل کا انکشاف
  • لاہور ہائیکورٹ کا پیکا ترمیمی ایکٹ پر فوری حکم امتناع دینے سے انکار
  • اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟ لاہور ہائیکورٹ
  • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سابق کپتان عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب
  • لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عملدرآمد فوری روکنے کی استدعا مسترد
  • سابق امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن پر 11 سال قید
  • پی بی 45، آر او پر دھاندلی کا الزام، عثمان پرکانی نے عدالت سے رجوع کر لیا
  • کپتان پر 9 مئی کی منصوبہ بندی کا صرف الزام ہے،ثبوت ایک بھی نہیں ،وکیل عمران خان