وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں پر پولیس اور رینجرز کو کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نےکراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے، جن علاقوں میں سڑکوں پر تجاوزات ہیں اُن کو ہٹایا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دکان دار کو قتل کردیا تھا، مقتول کے رشتے داروں کا کہنا ہےکہ 15 روز پہلے بھی ڈاکو 70 ہزار روپے لوٹ کرلےگئے تھے ۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج بھی کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی وارداتوں

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن، شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر معطل

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہری پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے معطل کر دیا۔ 

مریم نواز شریف نے کہا کہ "پولیس کی عزت ہوتی ہے، تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی؟" انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "کسی کو بھی عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ "تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔" ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اس معاملے پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی اس قسم کی حرکتوں کا ارتکاب نہ کرنے کی جرات ہو۔

 لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا


 
 
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ نے گرین سگنل دیدیا
  • کراچی: یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سالہ لڑکی بازیاب
  • تاجر اور صنعتکار وں کے مسائل کو ترجیحی بنادوں پر حل کریں گے، مراد علی شاہ
  • کراچی: لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کا 5 رکنی گینگ گرفتار
  • صنعت کاروں  اور کاروباری برادی کی شکایات، وزیراعلیٰ کی سربراہی میں کمیٹی قائم
  • کورنگی سے دو کمسن بھائی لاپتا، نامعلوم شخص ساتھ لے گیا
  • زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری، وزیراعلیٰ سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کافوری ایکشن
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن، شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر معطل