پشاور ہائیکورٹ  نے 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

دوران ڈکیتی 4 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کی، عدالت نے ملزم محمد اسحاق کی ضمانت درخواست خارج کردی۔

عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق نے اگست 2022 میں 4 افراد قتل کیے تھے، قتل کیے گئے چار افراد میں 3 سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کے دو ساتھی جیل میں ہیں، ایک مفرور اور ایک نے خودکشی کی، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت درخواست خارج کی جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جیل میں

پڑھیں:

کاروبار فنانس، کارڈ سکیم کو آسان تر بنایا جائے: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لئے بڑا عالمی اعزاز، سال 2027ء کے لئے لاہور ’’ای سی او‘‘ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کر دیا گیا۔ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا اور لاہور شہر کو باضابطہ طور پر’’ای سی او‘‘ کیپٹل ٹورازم نامز د کرنے کا اعلان ہوگا۔ ازبکستان کے شہر سبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے۔ ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرْوم کو 2025ء  کے لئے ’’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘‘ نامزد کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز کی دعوت پر’’اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن‘‘ کے سفیر لاہور آرہے ہیں۔ ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے علاوہ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے ممالک شامل ہیں۔ ای سی او ہر سال 10 میں سے ایک رکن ملک کے شہر کو اس منفرد اعزاز کے لئے منتخب کرتا ہے۔ لاہور کو اس کے بھرپور تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیا جارہا ہے۔ 2019 میں شروع ہونے والے اس سلسلے کا مقصد ای سی او خطے کے تاریخی، ثقافتی و سیاحتی ورثے اور خوبصورتی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ  کی میزبانی میں ’ای سی او‘ کی مستقل مندوبین کونسل کا اجلاس سول سیکریٹریٹ میں  ہوگا۔ ’’ای سی او‘‘ ممالک کا وفد میلہ چراغاں دیکھنے کے علاوہ، والڈ سٹی سمیت دیگر تاریخی مقامات اور سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کرے گا۔ وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں ظہرانہ بھی ہو گا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور کو ’’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘‘ کا اعزاز ملنا ہماری تاریخ وثقافت اور قومی ورثہ کے فروغ کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔  وزیراعلیٰ مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں۔ لاہور کا ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد ہونا ملک اور صوبے میں عالمی سیاحت کے فروغ کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا۔ علاوہ ازیں  مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا ہے کہ کاروباری حضرات کو ضرورت کے مطابق لون دیئے جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔  مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارما سیوٹیکل، چھوٹے کاروبارکرنے والے افراد شامل ہیں۔ کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور ہوئی ہیں۔ کاروبار فنانس اورکاروبار کارڈ کے ذریعے 34ہزار کاروباری افراد کیلئے لون کا اجراء کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس کے دوران ہی قرض حاصل کرنے والے افراد سے اچانک کال کرکے خود فون پر با ت چیت کی اور قرض حاصل کرنے کے مراحل کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے کریانہ سٹور کا کاروبار کرنے والے عدنان علی سے بھی بات چیت کی۔ عدنان علی نے کاروبار فنانس کارڈ کے ذریعے 3لاکھ 55ہزار ملنے پر اظہار تشکر کیا اور بتایا کہ 3لاکھ 55ہزار روپے کا سامان کریانہ سٹور میں ڈالنے سے کاروبار بڑھا ہے۔ تونسہ سے زرعی مداخل کا کاروبار کرنے والے معین الدین نے  مریم نواز سے براہ راست بات چیت پر حیرانگی کا اظہار کیا اور فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ معین الدین نے بتایا کہ ایک لاکھ 56ہزار روپے سے کھل، بنولہ، چوکر ونڈا ڈالنے سے کاروبار میں بہتری آئی ہے۔ آسان کاروبار فنانس کارڈ جیسی سکیم شروع کرنے پر محمد نوازشریف  اور وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ  نے لودھراں کے نواحی گاؤں 104میں کریانہ کی دکان چلانے والے ندیم احمد کو کال کرکے گفتگو کی۔ ندیم احمد نے بتایا کہ عید سے پہلے آسان کاروبار فنانس کارڈکے ذریعے 8لاکھ روپے ملنے سے دکان میں زیادہ سامان ڈالنے سے کاروبار بڑھا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے کاروبار فنانس سکیم میں شامل افراد کی کامیابی کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار
  • گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کیس، ملزم کی ضمانت منظور
  • ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سے متعلق کیس کو لاہور ہائیکورٹ تک محدود رکھنے کی ہدایت
  • کاروبار فنانس، کارڈ سکیم کو آسان تر بنایا جائے: مریم نواز
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • لاہور کے ایک ہی علاقے میں ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
  • نجی ریسٹورنٹ پر حملے کرنے والے 27 ملزمان گرفتار