پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچے والی امریکی خاتون گارڈن میں نوجوان کے گھر پہنچ گئی۔

نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنیوالی خاتون کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی اور اونیجااینڈریو نامی خاتون احمد ندال نامی نوجوان کے گھر پہنچ گئی ہے لیکن نوجوان کے اہلخانہ گھر بند کے کہیں اور چلے گئے ہیں۔

تاہم، خاتون نے اپارٹمنٹ سے باہر جانے سے انکار کردیا ہے۔

سماء کی جانب سے خاتون سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کیوں آئیں؟ جس کے جواب میں اس نے کہا کہ میں پاکستان آئی ہوں کیونکہ مجھے یہاں پر رکنا تھا۔

سماء کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ احمد ندال کو جانتی ہیں؟ جس پر اس نے کہا کہ یہ ذاتی معاملہ ہے اور آپ ہفتہ وار 4 ہزار امریکی ڈالر مجھے دیں گے تو پھر میں اس کا جواب بتاؤنگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خاتون کو امریکا واپسی کے لئے ایئرپورٹ لے جایا گیا تھا تاہم، اس نے واپس جانے سے انکار کردیا تھا اور رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ٹیکسی پر سوار ہو کر کسی نامعلوم جگہ پر چلی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزید دورہوگیا، ایک ہی دن میں مزید 10ہزار روپے مہنگا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل 2025)ملک میں سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزید دورہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں مزید 10ہزارروپے کااضافہ، سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں، سونے کی قیمتوں نے ملکی اور عالمی منڈیوں میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے،عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا پہلی بار 100 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 218 ڈالر میں فروخت ہواجبکہ پاکستان میںسونے کی فی تولہ قیمت یکدم تاریخی اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 66 ہزار 261 روپے میں فروخت ہوا۔تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے جبکہ اور فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ دیکھا گیا۔عالمی معیشت پر چھائی غیر یقینی کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کی معطلی کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں کو پرلگ گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 78 ڈالر اضافہ ہوا تھاجس کے بعد فی اونس سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 3118 ڈالر ہو گیا تھا۔

اسی طرح ملک میںدس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھاجس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی تھی۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سونے کی قیمتوں میں موجودہ اضافہ اس وقت ہونے والے عالمی سیاسی تناو، مہنگائی اور کرنسی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث ہو رہی تھیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • اونیجا کے پاکستانی بوائے فرینڈ نے خاموشی توڑ دی، اعتراف محبت بھی کرلیا
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں،وفاقی وزیرِ خزانہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • کینیڈا کا امریکا کو کرارا جواب، پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگادیا
  • آپکی کپتانی کافی سیکھ لیا کیا ملتان سلطانز ون کی طرف جائیگی؟
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ
  • سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزید دورہوگیا، ایک ہی دن میں مزید 10ہزار روپے مہنگا
  • 200 سے زائد رنز کا ہدف؛ بابر، رضوان خاموش! شاہین نے جواب دے ڈالا