Express News:
2025-02-21@12:43:37 GMT
لاہور: کمسن بچے کو آئس کا نشہ کروا کر فحش حرکات کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں کمسن بچے کو آئس کا نشہ کروا کر فحش حرکات کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مانگا منڈی کے رہائشی کاشف کے 8 سالہ بیٹے عثمان کو ہمسائی خاتون ورغلا کر اپنے گھر لے گئی۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ملزمہ نے کمسن بچے عثمان کو آئس کا نشہ کروا کر فحش حرکات کیں، خاتون بچے عثمان کے ساتھ متعدد بار فحش حرکات کر چکی ہے۔
عثمان نے تمام واقعہ اپنے والد کو بتایا جس پر بچے کے والد نے تھانہ مانگا منڈی اندراج مقدمہ کی درخواست دی، تھانہ مانگا منڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ خاتون کے خلاف درج کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مانگا منڈی فحش حرکات
پڑھیں: