Nawaiwaqt:
2025-02-03@07:48:33 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کا نوٹس 

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کا نوٹس 

کراچی(کامرس رپورٹر)وزیراعلی سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی  وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لے کیا ہے۔ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکان دار کی ہلاکت پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنا ئیں۔وزیر اعلی سندھ کی کراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کردی ہے۔شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔وزیر اعلی سندھ نے شہر میں ضلعی اور ٹریفک  پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے کی  ہدایت دی یے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں سڑکوں پر تجاوزات ہیں ان کو ہٹایا جائے۔وزیراعلی سندھ نے جاں بحق دکاندار کی مغفرت کے لیے دعابھی کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعلی سندھ

پڑھیں:

صنعت کاروں  اور کاروباری برادی کی شکایات، وزیراعلیٰ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

کراچی:

حکومت سندھ نے کراچی کے صنعت کاروں اور کاروباری برادری کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں 24 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

حکومت سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی 24 رکنی کمیٹی میں صوبائی وزرا اور پولیس حکام کے ساتھ ساتھ 12 صنعت کار اور تاجر بھی شامل ہیں۔

کمیٹی میں داخلہ، بلدیات، لیبر اور محکمہ صنعت کے صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ پولیس اور کمشنر کراچی کے  علاوہ پاکستان بزنس کونسل، کراچی چیمبر اور آباد کے صدر بھی شامل ہیں۔

صوبائی حکومت کی کمیٹی میں زبیر موتی والا، زبیر چھایا اور عارف حبیب بھی حصہ ہوں گے اور 24 رکنی یہ کمیٹی کاروباری برادری کی شکایات اور تجاویز پر کام کرےگی۔

کمیٹی میں مختلف محکموں کے سیکریٹریز کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں کراچی میں ایک تقریب کےدوران تاجر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو شہر کی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہمیں دیں اور مراد علی شاہ آپ لے لیں، جس کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے ردعمل آیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے تاجروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ کسی کو شکایت ہو تو مجھے بتائیں، جس کا ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ
  • لوٹ مارکی وارداتوں پر پولیس اور رینجرزکوکریک ڈاؤن کا حکم
  • آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
  • امریکا، وزیراعلیٰ کے اعزاز میں کاروباری شخصیات کی تقریب
  • کراچی: فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کاسیکیورٹی انچارج زخمی
  • بلاول کی ہدایت‘ سندھ میںصنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی قائم 
  • کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعلی ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری، کمیٹی قائم،سب رجسٹرار کے گرد شکنجہ سخت
  • صنعت کاروں  اور کاروباری برادی کی شکایات، وزیراعلیٰ کی سربراہی میں کمیٹی قائم