بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبد الغفور انجم نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ابانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بنچز میں سماعت کے لیے مقرر ہیں، بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کی درخواستیں یکجا کر کے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اسلام آباد اڈیالہ جیل کی درخواست
پڑھیں:
لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عامر فاروق کا ججز کی ریپریزینٹیشن پر دیا گیا فیصلہ اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں: ماضی میں کب کب ججز کا دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ ہوا؟
لاہور بار نے حلف اٹھانے تک ٹرانسفر شدہ ججز کو کام سے روکنے کی بھی استدعا کے ساتھ درخواست کی کہ ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی حلف اٹھانے کے بعد سے شمار کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق سپریم کورٹ لاہور بار ایسوسی ایشن