لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم کردہ پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا فوری ایکشن، صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک اوباش نوجوان بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کو نازیبا حرکات کر کے ہراساں و پریشان کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق خاتون دفتر جانے کے لیے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ اسی دوران اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کر کے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔خواتین کسی بھی مشکل یا پریشانی کی صورتحال میں میں فوری 15 ڈائل کر کے ''2'' دبائیں یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے مدد حاصل کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن

پڑھیں:

پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا گرفتار
  • گلگت، ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی سمز فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: سمن آباد بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • بس اسٹاپ  پر خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار
  • اسلام آباد؛ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزم سے صلح کرلی
  • بھارت میں اسرائیلی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، تیسرا مشتبہ ملزم بھی گرفتار
  • کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنیوالا طالبعلم گرفتار
  • اسلام آباد میں خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار
  • پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار