شوہر سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کیلیے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ کرنے والی خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا برائے تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔
ملزمہ نے اپنے شوہر سے 15 لاکھ بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانسہرہ: خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار
—فائل فوٹومانسہرہ میں پولیس نے خاتون سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے قبضے سے چرس، آئس، ہیروئن اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔
کراچیمبینہ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی اور کالج کے...
مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش عارف سے 540 گرام ہیروئن اور 1 پستول برآمد ہوا ہے۔
منشیات فروش آصف کے قبضے سے 560 گرام آئس اور 30 بور کا ایک پستول ملا ہے۔
فیاض شاہ سے 470 گرام ہیروئن اور 1 پستول بر آمد ہوا، جبکہ خاتون منشیات فروش زوجہ عبداللطیف سے 2 کلو گرام سے زائد چرس بر آمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔