کراچی:

شہرقائد میں خواتین بھی غیرمحفوظ ہوگئیں، گلشن اقبال میں ڈاکو دکان کے اندر موجود خاتون کی سونے کی چوڑیاں اتار کرلے گئے، واردات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی کی نجی سوسائٹی میں دکان کے اندر خاتون سے لوٹ  مار کا واقعہ پیش آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہو کر خاتون سے سونے کی چوڑیاں چھین لیں، ڈاکو نے اسلحے کے زور پر خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے زیورات اتارے، دونوں ملزمان نے چہرے چھپانے کی کوشش کی۔

ملزمان اسلحے کے زور پر خاتون سے دن دیہاڑے لوٹ مار کر کے بآسانی فرار ہوگئے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈاکو نے فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی؛ ویڈیو سامنے آگئی

کراچی:

ڈاکو نے فرار ہونے کے لیے راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو شہریوں اور پولیس کے خوف سے گرین لائن بس اسٹیشن کے پل پر چڑھ گیا، جہاں سے اسے فرار کا راستہ نہیں ملا۔ اس دوران ڈاکو پولیس کو چھلانگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

جائے وقوع پر لوگوں کے ہجوم اور پولیس کی موجودگی کے دوران  پل پر لٹکی ہوئی رسی کے ذریعے ڈاکو لٹک کر درخت کی جانب آیا، اس دوران نیچے موجود افراد نے کپڑے کی چادر تھامی، تاکہ چور کو زمین پر گرنے سے بچایا جا سکے۔

چور نے موقع بہتر جانتے ہوئے کپڑے کی چادر پر چھلانگ لگا دی، جس کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • خواتین کی ترقی میں حائل مخصوص سوچ کو بدلنا ہوگا!!
  • اسلام آباد؛ خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
  • جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے کا محارہ حقیقت بن گیا
  • کراچی: پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار
  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پربیٹھا شہری لٹ گیا
  • ڈاکو نے فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی؛ ویڈیو سامنے آگئی
  • بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیوپرصارفین سیخ پا،مغرور قرار دیدیا
  • ’اپنا کماتی ہوں، اپنا کھاتی ہوں‘، طلاق یافتہ خاتون کی جشن مناتے ڈانس ویڈیو وائرل
  • کراچی؛ ڈاکوؤں کی دن دہاڑے کار سوارفیملی سے اسلحے کے زورپر لوٹ مار، ویڈیو وائرل