پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا دل سے استقبال کرتی ہے ، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا دل سے استقبال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر اردوان ایک بصیرت والے رہنما ہیں جنہوں نے ترکیہ کو نئے دور میں داخل کیا اور ان کی قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں اور ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال
اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان گزشتہ شب 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں نور خان ایئربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خراجہ اور دیگر وفاقی وزرا و حکام نے ان کا استقبال کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
آج صبح مہمان صدر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جب کہ ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے معزز مہمان سے وزرا کا تعارف کروایا۔