وزیراعلیٰ بلوچستان کا خاتون کے اغواء کا سخت نوٹس ، فوری کارروائی کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں خاتون کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ظالم انجام کو پہنچے گا، وہ اس سانحے کی تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی مجرم کو رعایت نہ ملے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں، اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس واقعے کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت ہر صورت مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی ظالم کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
موٹر سائیکل سواروں نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا
لاہور میں 2 خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون سمیرا کا چہرہ ، ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
تیزاب سے جھلسنے والی خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔ واقعے میں گلی میں آتی دوست فائزہ بھی زخمی ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔