Daily Pakistan:
2025-03-20@19:03:59 GMT

عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواست آج بھی کاز لسٹ سے آؤٹ

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواست آج بھی کاز لسٹ سے آؤٹ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز میں نیا موڑ آگیا، عدالتی حکم کے باوجود مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست آج بھی کاز لسٹ میں شامل نہیں کی گئی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کازلسٹ منسوخ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آج ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈووکیٹ جنرل سے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیس آج بھی کاز لسٹ میں نہ ہوا تو تب بھی سماعت ہوگی۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنےپر اتفاق

دوسری جانب جیل ملاقاتوں سے متعلق 20 سے زائد یکجا کیسز کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ آج سماعت کرے گا جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بینچ میں شامل ہونگے۔

خیال رہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ساری درخواستیں یکجا کر کے ایک لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی تھی۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ فیصل جاوید سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد:

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان، واثق قیوم اور دیگر 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے فیصل جاوید خان اور واثق قیوم کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

فیصل جاوید خان کی دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کی درخواست بھی خارج کی گئی۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ فیصل جاوید خان و دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب
  • جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کاریکارڈ طلب  
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ فیصل جاوید سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج
  • عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان سے ملاقات کے کیسوں کی سماعت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز میں بڑی پیش رفت
  • عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عدالت سے رجوع