پاکستان آمد پر صدر اردوان اور خاتون اول کے نام خیر مقدم کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول ایمن ایردوان کا اپنی اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے پاکستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایردوان کی بصیرت انگیز اور متحرک قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ ترک صدر کی وفاقی دارالحکومت آمد کے موقع پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر ترک زبان میں اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور میری قابل احترام بہن خاتون اول ایمن ایردوان، میں اور پوری پاکستانی قوم پاکستان میں آپ کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی، صدر ایردوان بصیرت کے حامل سیاستدان ہیں جنہوں ں نے ترکیہ کو بدل دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رجب طیب ایردوان کی متحرک قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ صدر ایردوان کے تاریخی دورے کے موقع پر ہم ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ترکیہ کے صدر جب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان پر پہنچے ہیں۔
ترکیہ کے صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ وفد میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہیں۔
اپنے دورے کے دوران صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیز اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔
ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) دونوں ممالک کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔