مظفر گڑھ: بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پر خاتون نے مقدمہ درج کروادیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
رنگپور: مظفرگڑھ کے مقامی قصبے رنگپور میں ایک خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پراپنے بھائیوں سمیت 7افراد پر پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئےموقف اختیار کیا ہےکہ ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا گوبر چوری کیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ چوری شدہ گوبر کا ٹرک بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک انوکھا مقدمہ تھا جس کو درج کرنا لازمی تھا، پولیس نے بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بروقت کارراوئی کی ہے، جس میں مزید پیش رفت کے لیے پولیس جہدوجہد کررہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
سٹی42: شہر میں پہلی مرتبہ ایکسائز، کسٹم اور پولیس حکام نے نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی کے مطابق اس گرینڈ کارروائی میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز بھی نشانے پر ہیں۔
شہر کے 8 مختلف مقامات پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کسٹم حکام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، پولیس چوری شدہ گاڑیاں جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیاں تحویل میں لے گا۔
ایف آئی اے کی کارروائی، دو اشتہاری مجرم گرفتار
شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے ذریعے جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی ہیں اور ان کی وجہ سے حکومت کو بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا سامنا ہے۔ اگلے ہفتے سے شہر بھر میں مزید بڑی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ پنجاب بھر میں ناکہ بندی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔