عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد بانئ پی ٹی آئی کو ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کے حواس کھونے کا ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی خبر پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت ناصرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ توہینِ عدالت بھی کر رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو آئین و قانون سے ہٹ کر ریلیف نہیں مل سکتا، بیرسٹر عقیل
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بغیر اجازت احتجاج کرنے کا شوق رکھتی ہے اور مظاہرے کے نام پر قانون اپنے ہاتھ میں لیتی ہے، قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بغیر اجازت احتجاج کرنے کا شوق رکھتی ہے اور مظاہرے کے نام پر قانون اپنے ہاتھ میں لیتی ہے، قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے سپریم کورٹ مداخلت کرے، عدالت عظمیٰ کیوں مداخلت کرے، عدالتوں کا کام آئین و قانون کےمطابق چلنا ہے۔مشیر قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عدالتوں سے سہولت کاری چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں مل سکتا، عدالتیں آئین و قانون کے مطابق چلتی ہیں۔