صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،غیر رسمی ملاقاتوں میں تنقید:ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،غیر رسمی ملاقاتوں میں تنقید:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت صوابی جلسے میں کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں صوابی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر پارٹی کی مرکزی قیادت ناخوش ہے جبکہ غیر رسمی ملاقاتوں میں صوبائی قیادت پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کابتانا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماں سے ملاقات میں کارکنوں کی تعداد پرگفتگو کی اور انہوں نے جلسے سے قبل زیادہ کارکنوں لانے کیلیے اراکین اسمبلی کوفون کالز بھی کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں اسٹیج کا انتظام اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے کیا جبکہ دیگر انتظامات جنیداکبر نے کیے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مظاہروں میں کارکنوں کی گرفتاری، جیلوں میں قید ہونے کی وجہ سے بھی جلسے میں تعداد کم رہی۔
جلسے کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ جس طرح توقع تھی جلسہ اسی طرح کامیاب ہوا۔ عاطف خان نے کہا کہ صوابی میں شاندار جلسہ ہوا،کارکن پرجوش تھے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جلسے میں کارکنوں کی تعداد زیادہ تھی مگر ڈسپلن کاخیال نہیں رکھاگیا۔
واضح رہے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نئے صدرجنید اکبر نے وزیراعلی سے جلسیکے لیے فنڈز لینے سے انکار کیا تھا۔ صدر پی ٹی آئی کے پی نے جلسے کے بعد تمام پارٹی رہنماں سے لائے گئے کارکنوں کی تعداد کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے اہم ذمہ داریاں واپس لے... صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا، ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی فرانس کا دورہ ،مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی مرکزی قیادت کارکنوں کی پی ٹی آئی
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری، کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا
مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار صفدر حسین خان اور ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری نے پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ، پی ٹی آئی کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اُسامہ اصغر گجر اور ملک نور نبی جکھڑ کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری ہے، مختلف اضلاع اور صوبوں میں صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کی جانب سے اپنے علاقے کی اہم تنظیمی، سیاسی اور سماجی شخصیات کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے، لیہ میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار صفدر حسین خان اور ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری نے پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ،پی ٹی آئی کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اُسامہ اصغر گجر اور ملک نورنبی جکھڑ کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔