کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب ایک بڑی کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت شازیہ بی بی اور فرمانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے تقریباً 2.5 کلوگرام منشیات برآمد کی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ خواتین منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا حصہ تھیں، جو خواتین کو اپنے مکروہ دھندے میں شامل کر کے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار

ان خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزمہ شازیہ بی بی اور فرمانہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی شعبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری سخت مہم کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گجرات، خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج، 5 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو

پنجاب کے علاقے گجرات میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار شادی شدہ خاتون کی شکایت پر گجرات کے تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں حسن مجتبیٰ، سفیر حسین، کلیم عباس، مشاہد رضا اور آفاق حیدر شامل ہیں۔

22 سالہ خاتون نے لاہور میں جیو نیوز کے دفتر پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔

خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ ملزمان 18ہزار روپے اور موبائل فون بھی لے گئے جبکہ پولیس نے شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے اُلٹا اس کا مذاق اُڑایا۔

متعلقہ مضامین

  • خاتون پر تشدد: کسٹمز افسران نے 3 خواتین پر مقدمہ درج کرواکر گرفتار کروادیا
  • کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار
  • خیبر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام
  • گجرات، خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج، 5 ملزمان گرفتار
  • خیبر؛ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام
  • فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • پولیس کا ڈانس پارٹی پرچھاپہ، معروف وی لاگر نادیہ جاوید سمیت 55 افراد گرفتار
  • لاہور: ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 مرد و خواتین گرفتار
  • لاہور: خیابان ظفر میں 13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار