2025-03-22@23:45:24 GMT
تلاش کی گنتی: 741

«میٹرز کو»:

    ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی ڈیوائس آئی فون 17 ایئر لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ آئی فون 17 ایئر ایک پتلی سی ڈیوائس ہے جس میں ایک کیمرا ہوگا اور اس کے پشت کا ڈیزائن نیا ہوگا۔ ڈیوائس کے کیس کے لیک ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون کے پشت پر کیمرے کی جگہ ایک نیا ابھار ہے جو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ ڈیوائس انتہائی کم وزن ہوگی اور یہ آئی فون اب تک کا سب سے پتلا ( بنیاد میں 5.5 ملی میٹر) آئی فون ہوگا۔ فون کا آئی لینڈ 4 ملی میٹر کا ہوگا جس میں صرف ایک کیمرا ہوگا۔ فون کے سامنے کے حصے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور : فوٹو فائل سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر سیکریٹری اطلاعات ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہوتے ہیں، جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیر اعلیٰ کی...
    کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر انکشاف کیاکہ میں بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان نے اعتراف جرم کے بعد پھر انکار کردیا ملزم ارمغان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے ملزم سے کہاکہ آج آپ کی حالت پہلے سے بہتر ہے، جس پر ملزم نے کہاکہ میں بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملزم ارمغان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا تھا۔ مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان...
    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں مرکزی ملزم ارمغان قریشی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد کیا کِیا؟ تفتیش میں نیا انکشاف تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کیخلاف دیگر 3 مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی سے عدالتی ریمانڈ پر جیل کسٹڈی کردی جائے۔ عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا میڈیکل 20 مارچ کو کروایا گیا جس کی رپورٹ موجود ہے،ملزم نے جوڈیشل...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔مصطفیٰ عامر قتل کیس کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو  جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کر دیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ باقی تین مقدمات میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے، ملزم کا میڈیکل کروانے کا کہا تھا، اس کا کیا ہوا؟۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا میڈیکل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)علی امین گنڈاپور، افغانستان کی طرح خیبر پختون خوا کو بھی دہشت گردوں کا اڈہ اور پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد دندناتے پھریں، انسانی جانوں سے کھیلتے رہیں اور اُن کے خلاف کوئی آپریشن ہو نہ موثر کاروائی۔ خدانخواستہ کل ہماری مغربی سرحد پر کوئی مہم جوئی ہو جائے تو کیا ہماری مسلح افواج گنڈا پور سے اجازت کا انتظار کرتی رہیں گی۔ عمران خان نے اُس وقت کی فوجی قیادت کے ساتھ مل کر جن دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس لا کر پاکستان میں بسایا وہ ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔ ہارڈ سٹیٹ کا مطلب صرف یہ ہے کہ جو لوگ ریاست پہ حملہ آور ہو رہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مارچ 2025ء) پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ای پی پی کی ایک رپورٹ میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی شروع کرنے کے لیے عارضی این او سی (no-objection certificate) جاری کر دیا ہے۔ اے پی پی کے مطابق شزہ فاطمہ نے کہا کہ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کے لیے عارضی این او سی وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تمام سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی اتفاق رائے کے بعد جاری کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی انفارمیشن سیکریٹری ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کو پیش کیا۔عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔ عدالت نے...
    کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ انٹرنیٹ بندش کا آج تیسرا دن ہے، علاوہ ازیں کوئٹہ میں ریڈ زون بھی سیل کردیا گیا ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے جب کہ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس پہلے ہی 2 دن سے بند ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریں اثنا  کوئٹہ میں ریڈ زون کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور راستے میں کنٹینرز کھڑے کرکے رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں یوم علی کا مرکزی جلوس آج رات ساڑھے 9 بجے علمدا...
    آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر کرکٹ کا سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے نیوجرسی کے ایک اسٹور سے تین اعلیٰ معیار کے بیٹ خریدے تاہم مالک کو ادائیگی نہیں کی جبکہ دکان کے مالک نے خود نیویارک آکر بیٹ ڈیلیور کیے۔ تاہم کرکٹ بیٹ کی فراہمی کے بعد مالک نے پیسوں کا تقاضا کرنے کیلئے کئی بار کالز اور میسجز کیے لیکن کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔ مزید پڑھیں: "بابراعظم نے فون پر اسپنرز کیخلاف میری مدد مانگی تھی" نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی نے کھلاڑی کے نام...
    پشاور: ترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات  بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینیٹ کی کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر وزیراعلیٰ پنجاب 3 ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ تھرتھر کانپنے کے بجائے سینیٹ کی توہین پر وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرکے کارروائی کریں...
    لاہور: بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر  شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔  
    پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے امکانات مزید واضح ہو گئے ہیں اس پیش رفت کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے اور اب صرف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کا اجرا باقی رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے...
    وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن ہے شہباز شریف کی ہدایت پراسٹار لنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی، وفاقی وزیر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا ہے ۔اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر بیان جاری بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن ہے ، وزیرِاعظم کی ہدایت پر انٹرنیٹ نظام کی بہتری کے لیے بڑا اقدام...
    205 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پورا کر کے فتح سمیٹ لی۔ سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی...
     اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی،میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس لانے پر تحفظات کا اظہار کیا، مجھے نہیں یاد کہ آپریشن کیلئے 3ماہ کی مدت کا کہا گیا ہو۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے   کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوا تھا، میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات بھی ہوئے،گواہ ہوں کہ حصہ نہیں لیا تھا، میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کیلئے اٹھے تو ان کو بیٹھا دیا گیا۔میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس...
    کیا بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی چمکتی ہوئی جلد اور خوبصورتی کیلئے چہرے پر سوئیاں لگوا کر ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟َ جانیں وائرل تصویر کی پیچھے حقیقت کیا ہے۔ حال ہی میں شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ جس کو لوگ ان کی چمکتی ہوئی جلد کا راز سمجھ رہے ہیں جبکہ اس تصویر نے اداکارہ کے مداحوں کو بھی خوفزدہ کردیا ہے کیونکہ اس تصویر میں شلپا کے ماتھے، گالوں اور یہاں تک کہ گردن پر سوئیاں لگی دکھائی دے رہی ہیں جو دیکھنے میں خوفناک لگ رہی ہیں۔ A post common by Filmymantra Media (@filmymantramedia) اس تصویر میں اداکارہ کو بیڈ پر لیٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے چہرے پر بہت سی سوئیاں...
    وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، تمام سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، تمام سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں...
     وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے ہوئے ان کی معلومات کو غلط قرار دے دیا۔اپنے بیان میں اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوست، آپ کی غلط فہمیاں دور کرتا ہوں تاکہ غلط معلومات روکی جاسکیں، نئی پالیسی میں "گراس میٹرنگ" شامل نہیں، آپ کے ٹیکس حسابات غلط ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ ہم "نیٹ بلنگ" لاگو کررہے ہیں، گراس میٹرنگ سخت نظام ہے، گراس میٹرنگ کےلیے اضافی میٹرنگ انفرااسٹرکچر درکار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیدا ہونے والی تمام بجلی کو گرڈ میں برآمد کرنا ضروری ہوتا ہے، نیٹ بلنگ میں صارف کے پاس اپنی بجلی براہِ راست استعمال کرنے کا اختیار رہتا ہے، یہ آف پیک ریٹ...
    وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ۔ فوٹو فائل وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سائبر کرائم ایجنسی، سیکیورٹی ایجنسیز، پی ٹی اے اور اسپیس اتھارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان میں اسٹارلنک کی آمد سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ شزا فاطمہ نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی۔ ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفتاسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی...
    پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس اے آر اے) نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کمپنی نے تمام ریگولیٹری تقاضے پورے کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟ خوشخبری آگئی وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد پی ایس اے آر اے نے این او سی جاری کیا جس سے پاکستان میں اسٹار لنک کے آپریشنز کی راہ ہموار ہوئی۔ توقع ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گی۔ اسٹار لنک پہلے ہی لائسنس کے لیے اپنی درخواست پی ٹی اے کو جمع کرا چکا ہے۔ کمپنی نے پی ٹی اے کو...
    اسلام آباد:ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔ واضح رہے کہ اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی...
    ایلون مسک کی کمپنی کو این او سی جاری، پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی...
    کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ  انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کو بھی آج دوسرا دن ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ  سے 10 روز گزرنے کے باوجود بھی ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سے  کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بند ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر دیگر شہروں کو جانے والے افراد سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔ دوسری جانب کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی حالتِ زار  پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سیکریٹری تعلیم کے پی کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ میں خیبر پختون خوا کے اسکولوں کی حالتِ زار کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے سیکریٹری تعلیم کے پی کی عدم موجودگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ: سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقررسپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس  دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری نہیں ہیں، آپ لوگوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بائیکاٹ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی سےہر طرح کی مراعات اور تنخواہیں لیتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما بانی کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا چاہتے، انہوں نے اپنی پارٹی میں ڈھکن چور جمع کرلئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی، کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا،جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز کی ترغیب دی۔ نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی سے 4000 میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے۔ اگلے 8 برس میں سولر نیٹ میٹرنگ کی تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی۔ سولر نیٹ میٹرنگ کے مستقبل کے صارفین 3 سے 4 سال میں سرمایہ کاری کی رقم پوری کریں گے۔...
    جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیورکونڈا اور منچو لکشمی سمیت 25 دیگر افراد کیخلاف بیٹنگ ایپ اشتہارات کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 25 مشہور شخصیات کو مبینہ طور پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں تلنگانہ میں پولیس کیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان فنکاروں کیخلاف ایف آئی آر ایک تاجر پھنیندرا سرما کی شکایت کے بعد درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد مشہور شخصیات اور متاثر کن افراد میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگلہ، سری ہنومنتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن، وسانتی کرشنن، شوبا شیٹی، امروتھا چودھری، نیانی پوانی، نیہا پٹھان، پانڈو، پدھماوتی، عمران خان، ، سنیاو، وِیشا، وِسانتی و...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک تھا، میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو لانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ یہ پالیسی جنرل باجوہ، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی، ہمیں جتنی شدت کے ساتھ مخالفت کرنی چاہیے تھی شاید ہم اثرات کو صحیح طرح اندازہ نہیں کرسکے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات ہوئے میں خود گواہ ہوں، میں نے حصہ نہیں لیا، میٹنگ میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کے لیے اٹھے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان نے قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےغلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جبکہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر...
    وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاع اسماعیل نے چینی کی قلت اور برآمد کے معاملے پر بے جا تنقید اور غط اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جو صارفین سولر نیٹ میٹرنگ پر نہیں وہ اس کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟ وزیر توانائی اویس لغاری اویس لغاری  نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپنے تحفظات کے اظہار اور اقتدار چھوڑنے کی دھمکی پر حکومت ایکشن میں آگئی۔ ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب سے زوم کے ذریعے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے میٹنگ کی جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، مین الحق ، جاوید حنیف اور اظہار الحسن شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں اسلام آباد میں موجود متعلقہ ادارے کے افسران بھی شریک تھے جبکہ میٹنگ میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز اور جلد کام شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال اسلام آباد سے زوم...
    ایف آئی حرکت میں آ گئی ،، سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے 46 آفیسران ، آفیشلز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون کون شامل ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز FIR-No.-11-2025-CDA
    احسن اقبال متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی دھمکی پر وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی کروادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے آن لائن میٹنگ کی، احسن اقبال نے سعودی عرب سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے آن لائن میٹنگ کی۔ ایم کیو ایم کی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی، رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔ زوم میٹنگ میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، جاوید...
    ایم کیو ایم کا اظہار ناراضی، وفاقی حکومت نے رابطہ کرلیا، آج اہم میٹنگ ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ایم کیو ایم کی جانب سے اظہار ناراضی کے بعد وفاقی حکومت نے پارٹی رہنماوں سے رابطہ کرلیا، جس کے بعد آج اہم میٹنگ ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت سے نارضی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال آج ایم کیو ایم کے وفد سے زوم کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے جب کہ اسلام آباد میں 2 سیکرٹریز بھی موجود ہوں گے۔ واضح...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں بانی شریک نہیں ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے پچھلی حکومت کو بھی چھوڑ دیا تھا، نظام ہمیں قبول نہیں کر پا رہا کیونکہ اس جیسے نہیں بن پا رہے، دھمکی اور چیلنج دینے کا الٹی میٹم استعمال نہیں کیا اور اب حتمی فیصلے کا وقت آرہا ہے۔ وہ بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب  سے خطاب کررہے تھے،  تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت  کی۔ خالد مقبول نے کہا میں یہاں پر اپنی اس روایات کو نبھانے کیلیے کھڑا ہوں...
    اسرائیلی فوجیوں نے نیٹزارم کوریڈور پر دوبارہ قبضہ کر لیا، جس کے نتیجے میں غزہ نصف میں تقسیم اور فلسطینیوں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری کشیدگی میں پہلے ہی کم از کم 436 افراد شہید ہو چکے ہیں، اس کا مقصد علاقے میں ’جزوی بفر‘ پیدا کرنا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں صیہونی فوج نے لکھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے وسط اور جنوب میں ایک مرکوز زمینی حملے شروع کیے ہیں، جس کا مقصد پٹی کے شمال اور جنوب کے درمیان جزوی بفر بنانا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے نیٹزارم...
    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور علاقائی سطح پر بہت سے مسائل درپیش ہیں اور ہم امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے سیکریٹری خارجہ امور آمنہ بلوچ نے ملاقات کی جہاں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے بتایا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی  خطے اور عالمی امن کے فروغ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے پر مرکوز ہے، پاکستان کے تشخص کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں پاکستان کے وزارت خارجہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور سیکریٹری خارجہ کی کاوشوں کو بھی...
    آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستان کے بابر اعظم کی تنزلی جبکہ آل راؤنڈرز میں ہاردیک پانڈیا کا پہلا نمبر ہے۔ ئی سی سی ٹی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان کا بیٹرز کی رینکنگ میں 9واں نمبر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، کون سرفہرست ہے؟ آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن 8...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے نابینا وکیل کو سندھ جوڈیشل سروسز رولز کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ، نابینا وکیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کے قوانین میں نرمی کرنے کے میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سید صادق حسین کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے نابینا وکیل کو سندھ جوڈیشل سروسز رولز کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر چار ہفتوں پر عمل درآمد کیا جائے، اگر کوئی آسامی خالی نہ ہو تو آئندہ آنے والی آسامی پر بھرتی کیا جائے، درخواست گزار پریکٹسنگ وکیل ہے وکالت کے ذریعہ اپنا گزر بسر کرسکتے ہیں، درخواست...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ "جیو نیو ز" کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ حکومت خواتین کیلیے محفوظ اور مساوی مواقع یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے:حنا...
    لاہور: وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ صوبے میں بند پڑے میٹ پلانٹس کو دوبارہ آپریشنل بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے آذربائجان کی میٹ کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے لائیو اسٹاک، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں سے وابستہ آذربائجان کے سرمایہ کار وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طے پایا کہ آذربائجان کی کمپنی صوبے میں بندپڑے میٹ پلانٹس کو چلائے گی، جبکہ پنجاب حکومت پلانٹ کے رینٹ کی مد میں ہر ماہ خاطر خواہ رقم فراہم کرے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بند پلانٹس کے فعال ہونے سے نہ صرف گوشت کی برآمد بڑھے گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے...
    فیس بک نے اپنی کانٹینٹ مونیٹائزیشن پالیسی میں خاموشی سے تبدیلی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے متعدد کریئیٹرز اور پیج مالکان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس اچانک تبدیلی کے باعث وہ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی مکمل پاسداری کر رہے تھے۔ مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی پاکستانی کانٹینٹ پروڈیوسرز نے شکایت کی ہے کہ ان کے فیس بک اکاؤنٹس اچانک ڈی مونیٹائز کر دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انہیں انسٹریم ایڈز، ریل ایڈز، فوٹو پوسٹس اور اسٹوریز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کر دیا گیا ہے، جس پر ان کا معاشی انحصار تھا۔ یہ مسئلہ...
    ---فائل فوٹو  قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 14 اراکین کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی بشیر خان ایوان میں پہنچے تھے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر ملکی سلامتی کی میٹنگ کی اہمیت نہیں: محمود اچکزئیاپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہو گی۔ بشیرخان کچھ دیر ایوان میں...
    فائل فوٹو استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو ملکی سالمیت سے الگ رکھنا چاہیے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں پاک فوج کے ساتھ بغیر کسی تقسیم کے کھڑا ہونا چاہیے، سیاسی معاملات کو ملکی سالمیت سے الگ رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے باہر سے جڑے ہوئے ہیں، بی ایل اے کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، اس کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے۔آئی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ بحیثیت سیاسی جماعت ہماری ذمہ داری ہے کہ افواج پاکستان کا مکمل ساتھ دیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں پوائنٹ...
    باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت متعدد راہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت متعدد راہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا، تحریک انصاف نے 14 نام سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دے دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔ پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید رفیع اللہ کے سوال پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات نے ایوان کوبتایا کہ مالی سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں ہنڈی، حوالہ اورایکسچینج کمپنیوں کے حوالہ سے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔ دونمبرکام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوا اورانتظامی اقدامات کئے گئے۔ سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کاکیپٹل بڑھایا تاکہ مستندایکسچینج کمپنیاں بزنس میں رہیں، 10بینکوں کوایکسچینج کاونٹرز کھولنے کی ہدایت کی گئی،ان اقدامات کی وجہ سے ہنڈی اورحوالہ سے آنے والی رقوم اب باضابطہ چینلز سے...
    کرسچن کمیونٹی کے لیے سینیٹری ورکرز، سوئپرز کی ملازمتیں مخصوص کرنے کو امتیازی قرار دینے کے حوالے سے درخواست پر سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔ دوران سماعت درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے برہمی کا اظہار کیا، جسٹس امین الدین خان بولے؛ آپ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا طریقہ کار نہیں آتا، کیا آپ اس سپریم کورٹ کی ایڈوکیٹ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ ‘ پاکستان آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی زندہ مثال درخواست گزار وکیل خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ اور اس کیس میں درخواست گزار ہیں، جسٹس امین الدین...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے  دعویٰ کیا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کے باوجود سولر لگانے والے ساڑھے تین سے چار سال میں اپنا پیسہ وصول کرلیں گے۔ نئے سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی تاہم اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے موجود صارفین پر نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھاکہ حکومت شمسی توانائی کی حوصلہ شکنی نہیں کررہی، سولر سے ہر سال 1200 میگاواٹ بجلی پیداوار کی امید ہے۔انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹ سولر یونٹ پر ٹیکس نہیں لگے گا، مفتاح اسماعیل لاعلم ہیں۔ امریکہ میں طوفان...
    اختیار ولی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور گنڈاپور سرکار غائب ہے، دہشت گردی کے واقعات ہوں تو حکومت فرنٹ سے لیڈ کرتی ہے مگر گنڈاپور صاحب تین ہفتوں سے کہاں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات پر صوبائی حکومت کی سست روی پر خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ حکومت نہیں چلا سکتے تو اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج لمبے عرصے بعد وزیراعلیٰ گنڈاپور کو ٹی وی...
    پاکستانی بیٹرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنواڈالا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا پانچواں کم ترین اسکور تھا۔ قومی ٹیم سال 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں 74، 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 82، 2016 میں بھارت کیخلاف 83 اور 2010 میں انگلینڈ کیخلاف کارڈف میں 89 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم اب نیوزی لینڈ کیخلاف 91 رنز پر آل آؤٹ ہوکر پاکستان نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں پانچواں کم...
    کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو محض 92 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس نے جارحانہ کھیل پیش کیا، کیوی اوپنر ٹم سیفرٹ نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 53 کے مجموعی سکور پر محمد ابرار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29 جبکہ ٹم روبنسن نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ...
    پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز کرائسٹ چرچ :(آئی پی ایس) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک...
     اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی عدالت میں ،بیرسٹر گوہر علی نے اپنی درخواست میں مبینہ 12جاں بحق ہونے والے کارکنان کی لسٹ فراہم کی،گولیوں سے زخمی ہونے والے 38 کارکنان کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک،139 کا لاپتہ کارکنان کے بھی نام درخواست میں درج کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں سینئروکلا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔علاوہ ازیں  بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے چار دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی۔23  دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی، 2 جنوری کو دوسری اور 16جنوری کو تیسری میٹنگ...
    افغانستان کی طالبان حکومت میں شامل طاقتور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ دعویٰ بھارتی میڈیا نے کیا ہے، جس کا مزید کہنا ہے کہ سراج الدین حقانی کا استعفیٰ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ سے شدید اختلافات کے باعث سامنے آیا ہے، جو طالبان قیادت میں بڑھتی ہوئی بغاوت کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے طالبان کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سراج الدین حقانی نے طالبان حکومت کی کئی پالیسیوں، خصوصاً خواتین کی تعلیم، خارجہ پالیسی اور طرز حکمرانی کی شدید مخالفت کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے تھے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔ڈان نیوز کے مطابق کمیٹی نے 21 مارچ کو اجلاس طلب کر کے آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو وضاحت کے لئے بلا لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر تاج حیدر کریں گے۔یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کو ایوان کے استحقاق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا تھا۔8 مارچ کے سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار سینیٹر عون عباس...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کو 27 کے بجائے 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے پر مجبور کرنا ظلم اور ان سے کھلی جنگ کرنے کے مترادف ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے  وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابل مذمت ہیں، شمسی توانائی صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے، یہ عمل متبادل انرجی صارفین پر براہ راست حملہ اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل سے غداری ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ صارفین...
    اعجاز چوہدری کو پیش نہ کیے جانے کا معاملہ، استحقاق کمیٹی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔ کمیٹی نے 21 مارچ کو اجلاس طلب کر کے آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو وضاحت کے لیے بلا لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر تاج حیدر کریں گے۔یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کو ایوان کے استحقاق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور معاملہ...
    وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سولر پینل پالیسی کی منظوری کے لیے جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے ایک سمری پیش کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے تحت چھتوں پر نصب کیے جانے والے نئے سولر پینلز سے بجلی ساڑھے 9 سے 10 روپے فی یونٹ کےریٹ پر خریدی جائے گی۔ ان کی جانب سے مزید یہ بھی کہا گیا کہ حکومت اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پہلے سے نصب چھتوں کے سولر پینلز کے معاہدوں کا احترام جاری رکھے گی اور ان سے بجلی 27 روپے فی یونٹ کے نرخ پر خریدتی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز...
    لندن میں 10 ڈاوئنگ اسٹریٹ میں افطار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ افطار کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکا کو کھجوریں پیش کیں۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی مسلم نوجوانوں کے ساتھ روزہ کھولنا میرے لیے اعزاز ہے۔ سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ افطار سے کمیونٹیز کو متحد کرنے اور نوجوانوں کو سپورٹ پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ Post Views: 1
    شبیر احمد عثمانی کو کوآرڈینیٹر برائے سیفران کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز ا سلام آ باد (سب نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما شبیر احمد عثمانی کو سیفران کا بھی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل ملاقات کے دوران شبیر احمد عثمانی کو امور سیفران کی ذمے داریاں سونپنے سے آگاہ کیا۔ شبیر احمد عثمانی اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے امور کے کوآرڈینیٹر تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر شبیر احمد عثمانی کو آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے ساتھ امور سیفران کے کوآرڈینیٹر کا نیا نوٹیفیکیشن جاری...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ جون 2025ء کے بعد وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو وسعت دینے کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جائے گی اور فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہیلتھ اور بارکونسل کیلئے انڈومنٹ فنڈز کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستحق مریضوں کا وزیر اعلیٰ انڈومنٹ فنڈ سے مفت علاج کو متاثر نہیں ہونے دینگے۔ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے سے جن مریضوں کا علاج چل رہا ہے ان کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ جون 2025ء...
    اسلام آ باد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما  شبیر احمد عثمانی کو سیفران کا بھی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل ملاقات کے دوران شبیر احمد عثمانی کو امور سیفران کی ذمے داریاں سونپنے سے آگاہ کیا۔  شبیر احمد عثمانی اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے امور کے کوآرڈینیٹر تھے۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر شبیر احمد عثمانی کو آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے ساتھ امور سیفران کے کوآرڈینیٹر کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔  اس موقع پر شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وزیراعظم کامشکور ہوں ،انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ 
    اسلام آباد: پاکستان نے صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف شرط کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویڈیو نگرانی کے لیے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی، اس کے لیے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہوگا۔ ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی عمران خان سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دن بارہ بجے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر پوچھ کر آئیں اور عدالت کو بتائیں کہ مشال یوسفزئی ان کی وکیل ہے یا نہیں اگر عدالت سپریڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہ ہوئی تو تین بجے عمران خان کو عدالت پیش کریں ۔ آئی جی اسلام آباد عمران خان کی عدالت پیشی کے انتظامات کریں گے ” جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کردیئے ۔ دارالعلوم حقانیہ...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے گرین بلڈنگز بنانے والوں  کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجویز دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ جمعہ کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی، پی ایچ اے کے کھالے نہ چلنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے واسا کی جانب سے واٹر میٹرز کی تنصیب نہ کرنے پر بھی عدم اطمینان ظاہر کیا۔ عدالت نے واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دیا۔   عدالت نے گرین بلڈنگز بنانے والوں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی بھی تجویز پیش کی۔ عدالت...
    کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس قسم کی کارروائی انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطینیوں کو ایک گروہ کے طور پر تباہ کرنے کی دانستہ کوششوں کے مترادف ہے۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب کمیٹی نے جنیوا میں منگل اور بدھ کو جنسی تشدد کے متاثرین اور گواہوں کی گواہی سننے کے لیے عوامی اجلاس منعقد کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی تنظیم یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر انڈیپنڈنٹ انٹرنیشنل کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ قابض اسرائیل نے منظم اور وسیع پیمانے پر فلسطینی مردوں اور عورتوں دونوں کے خلاف جنسی اور صنفی بنیادوں پر جرائم کا ارتکاب کیا ہے، 7 اکتوبر 2023 سے...
    بوئنگ 777میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جو 7ارب 70ارب کروڑ روپے ہے اعلیٰ حکام کی بھاری مالیاتی نقصانات پر ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات کی سفارش پی آئی اے کو ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ کی مد میں 14ارب روپے کا نقصان ہو گیا، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن کے سال 2015 سے سال 2019 تک انٹرنیشنل روٹس پر منافع یا نقصان کی جائزہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انتظامیہ نے مختلف روٹس پر ایئرکرافٹس چلائے ، سال 2018 اور 2019میں حاصل ہونے والے ریونیو سے ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ بڑھ گیا، سب سے زیادہ بوئنگ 777میں نقصان ہوا جو...
    پاکستان جرمن فرینڈشپ جونیئرہاکی سیریزمیں جرمنی نے آخری میچ میں پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی طرف دے واحد گول دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے کیا۔ آخری میچ میں وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد اور  پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔جبکہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، سیکریٹری آرمی اسپورٹس بورڈ کرنل نبیل رانا بھی شریک ہوئے۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور جبکہ آخری میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)، جو پاور سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نے ملکی صنعت اور ملک میں تیار شدہ آلات کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے ایک اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اسی سلسلے میں این ٹی ڈی سی کے چیف انجینئر (میٹریل پروکیورمنٹ اینڈ مینجمنٹ) نے مقامی کمپنیوں کو تقریباً 781 ملین روپے کے ایجوکیشنل آرڈرز جاری کیے ہیں جس کے تحت ٹاورز، انتہائی درست انرجی میٹرز، ہائی پاور ٹرانسفارمرز اور کنڈکٹرز کیلئے مانیٹرنگ ڈیوائسز خریدی جائیں گی۔اس اقدام کے تحت جنرل منیجر (ڈیزائن اور انجینئرنگ) انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن کی قیادت میں این ٹی ڈی سی کی 5 رکنی خصوصی...
    ٹرمپ کو امریکی نائب صدر کے موزے پسند آگئے، میٹنگ کے دوران دلچسپ تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کے موزے پسند آگئے جس کے بعد وہ تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ٹرمپ کی آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ وائٹ ہاس میں سینٹ پیٹرک ڈے کے ناشتے پر ملاقات ہوئی جس میں جے ڈی وینس بھی موجود تھے۔ اسی دوران نائب صدر کے موزوں نے ٹرمپ کی توجہ اپنی جانب کھینچی جس پر وینس اور آئرش وزیر اعظم بھی ہنس پڑے۔ ٹرمپ کا جے ڈی وینس کے موزے دیکھ کر کہنا تھا کہ...
     اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف  ہوا ہے ۔  سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)  کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف...
    ویب ڈیسک—امریکی ایوانِ نمائندگان نے قلیل المدتی حکومتی اخراجات کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب 14 مارچ کو حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ایوان نمائندگان میں منگل کو کنٹینیونگ ریزولوشن (سی آر) منظور کی گئی ہے۔ اسے قلیل مدتی اخراجات کا اقدام کہا جاتا ہے۔ اس قرار داد کے حق میں 217 جب کہ مخالفت میں 213 ووٹ پڑے۔ اکثریتی جماعت ری پبلکن پارٹی کے ایک رکن نے اس قرار داد کے خلاف ووٹ دیا تو دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک رکن نے اس کے حق میں ووٹ ڈالا۔ قرارداد کے قانون بننے کے لیے اس کا سینیٹ سے منظور ہونا ضروری ہے۔...
    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف کرلیا جس کے بعد موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہوئی ہے۔موڈیز کے مطابق مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آؤٹ لک کو مثبت کیا گیا ہے، موڈیز کے مطابق مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے۔ موڈیز کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ رواں برس 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3...
    کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا ہے، موڈیز کے مطابق مثبت منظر نامہ کی پیس رفت بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کی مرہون منت ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کا مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے اور پاکستانی بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی۔ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کے مطابق رپورٹ قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیاں اب بھی پاکستانی معیشت کو درپیش بڑے معاشی چیلنجز ہیں، تاہم مثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار ہے۔ موڈیز کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال پاکستانی معاشی نمو 3 فیصد رہنے...
     پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔حکومتی رکن امجد علی جاوید نے صوبے میں وفاق کی طرز پر دو ایوانی نظام قائم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اس کے علوہ حکومتی رکن سارہ احمد نے بنوں حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان بدترین حالات سے دوچار ہیں۔وزیر زراعت عاشق کرمانی نے کہا کہ ساڑھے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیا جاچکا ہے جس سے 50 ارب روپے...
    سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کیس میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری خزانہ اور قانون کو طلب کرلیا۔جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کیس میں سندھ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔عدالت عالیہ سندھ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ 21 جون 2024ء کو عدالت نے سندھ حکومت کو جوڈیشل الاؤنس کی ادائیگی کے فیصلے پر 2 ماہ میں عمل درآمد کا حکم دیا تھا تاہم 7 ماہ گزر جانے کے باوجود عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔آج بھی عدالت کو بتایا گیا کہ فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے لہٰذا عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، سیکریٹری خزانہ اور قانون کو توہین...
    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جن میں پالیسی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے اور اس حوالے سے مشن کو تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی کے بارے میں رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کر دی گئی ہے، جس کے تحت زرعی آمدن پر ٹیکس کی شرح کو کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی کر دیا گیا ہے۔تمام چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی...
    پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار،صوبائی کونسل کے قیام کی تجویز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے،...
    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے بغیر ایجنڈا چاروں صوبوں اور وفاق سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی۔ سینٹ کے اجلاس کے دوران سینٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا پارلیمانی سال کا آخری دن ہے، یہ ایک اہم موقع ہے، ہم سینیٹ کو ہاؤس آف فیڈریشن بھی کہتے ہیں۔ شبلی فراز کی جانب سے ایوان میں بغیر ایجنڈے کے چاروں صوبوں اور وفاق سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔شبلی فراز نے اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو قرارداد دکھانے کی کوشش کی مگر وزیرِ قانون...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی تاہم پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق چلیں، پہلے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں. نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے سیاسی طور فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ کیا آرٹیکل 6 کا بہترین کیس 22 اپریل 2022 کو بنتا ہے تحریک عدم اعتماد کو جس طرح روکنے کی کوشش کی گئی وہ شرمناک تھی.(جاری ہے) وزیر قانون نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی میں مخصوص نشستوں...
    لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز ڈیکلیئیرکرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے افاق ایڈووکیٹ کی  متفرق درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے درخواست  14 اپریل کو سماعت کے لئے مقرر کرنے  کی ہدایت کردی۔  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے۔ درخواست پر جلد سماعت کا حکم دیا جائے۔  
    سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ مدعی مقدمہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے  25 فروری کو جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔   درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت سے ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق شانزے ملک کے خلاف ٹرائل چلانے کی ہدایت کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ شانزے ملک پر ایکسڈنٹ میں شہری کو مارنے کا الزام ہے۔
    واشنگٹن: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور امریکی سینیٹر مارک کیلی کے درمیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب مسک نے یوکرین کی حمایت پر مارک کیلی کو 'غدار' کہہ دیا۔ مارک کیلی نے حال ہی میں یوکرین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فوجیوں، نرسوں اور جنگ سے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے بعد انہوں نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا اور ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تنقید کی کہ وہ یوکرین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایلون مسک نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کیلی کو 'غدار' قرار دے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں شہری اور دیہی رہائشی منصوبوں کو ٹیکس کے زمرے میں شامل کرنے کا مقامی حکومت ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے پنجاب حکومت کو دھمکی ہے کہ اگر ہمیں پنجاب میں دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو مرکز میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگا دے گی۔ جواب میں صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع نے کہا کہ آپ کو حکومت میں پورا حصہ ملا ہے، گورنر پنجاب آپ کا ، صدر بھی آپ کا۔ ایوان نے عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی ہے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج صبح گیارہ بجے تک...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نئے انتظامی یونٹس کو فعال بنائے جانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل، تانگیر، روندو اور گوپس /یاسین اضلاع کو فعال بنانے کیلئے بھیجے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ایس پیز کو انتظامی، ڈسٹرکٹ مجسٹرٹ اور کلکٹر کے اختیارات تفویض کرنے کیلئے ایس ایم بی آر، سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ اور پولیس فوری طور پر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نئے انتظامی یونٹس کو فعال بنائے جانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل، تانگیر، روندو اور گوپس /یاسین اضلاع کو فعال بنانے کیلئے بھیجے گئے ایڈیشنل...
    پاکستان نے ملک میں رہائش پذیر افغان سیٹزن کارڈ (اے سی سی) کے حامل افغان شہریوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، جبکہ بعد ان کے خلاف ممکنہ طور پر کریک ڈاؤن بھی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے، وزیر داخلہ نے ڈیڈلائن دیدی گزشتہ ہفتے پاکستانی حکام نے افغان شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ایسے افغان شہری جو پاکستان میں افغان سٹیزن کارڈ کے تحت پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اس کی مدت 31 مارچ تک ہے۔ اس کے بعد پاکستان میں قیام غیرقانونی ہو گا اور ایسے افغان 31 مارچ تک رضاکارنہ طور اپنے وطن واپس جائیں۔ جس...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے اپنے ماضی کے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے، جب انہوں نے سیٹ پر ایک ساتھی اداکار کو اتنے زور سے تھپڑ مارا کہ وہ زمین پر جا گرا۔ صاحبہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی شوٹنگ کے دوران آپ نے کسی کے ساتھ لڑائی کی یا کسی کو تھپڑ مارا؟ اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب وہ فیصل قریشی کے ساتھ ایک گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے...