پاکستان جرمن فرینڈشپ جونیئرہاکی سیریزمیں جرمنی نے آخری میچ میں پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی طرف دے واحد گول دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے کیا۔

آخری میچ میں وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد اور  پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔جبکہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، سیکریٹری آرمی اسپورٹس بورڈ کرنل نبیل رانا بھی شریک ہوئے۔

سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور جبکہ آخری میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر، نیوزی لینڈ روانگی کیلیے تیار

لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔

کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔

اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔

پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں بھی حصہ لیا تاکہ فٹنس کو برقرار رکھا جا سکے۔ 

قومی ٹیم 12 مارچ کو کیویز کے دیس جانے کے لیے پرواز بھرے گی جہاں وہ میزبان ملک کی ٹیم کے خلاف پانچ ٹوئنٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرکت کرے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • ’ اسلام قبول کرنے سے جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا‘
  • ڈیوس کپ جونیئرز میں پاکستان ٹیم کی بڑی کامیابی
  • ہم ڈی ٹیموں کو بھی شکست دینے کے قابل نہیں رہے
  • قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ
  • جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر، نیوزی لینڈ روانگی کیلیے تیار
  • پاکستان سے T20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان