اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔ پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید رفیع اللہ کے سوال پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات نے ایوان کوبتایا کہ مالی سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں ہنڈی، حوالہ اورایکسچینج کمپنیوں کے حوالہ سے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔

دونمبرکام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوا اورانتظامی اقدامات کئے گئے۔ سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کاکیپٹل بڑھایا تاکہ مستندایکسچینج کمپنیاں بزنس میں رہیں، 10بینکوں کوایکسچینج کاونٹرز کھولنے کی ہدایت کی گئی،ان اقدامات کی وجہ سے ہنڈی اورحوالہ سے آنے والی رقوم اب باضابطہ چینلز سے آرہی ہیں،ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ سے بھی اس کی عکاسی ہورہی ہے، مالی سال 2024میں ترسیلات زرکاحجم 30.

2ارب ڈالرتھا ، جاری مالی سال کے اختتام پرترسیلات زرکاحجم 35سے لیکر36ارب ڈالرتک بڑھنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

ترسیلات زرمیں اتنابڑااضافہ اسلئے ممکن ہواکیونکہ عبوری حکومت اورموجودہ حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ غیرقانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل کوناممکن بنا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے سمندرپارپاکستانیوں کیلئے سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام ضروری اقدامات لئے جاچکے ہیں اورانشاء اللہ 35 سے لیکر36فیصدتک اضافہ ہوگا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ترسیلات زرمیں

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کاعندیہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کا عندیہ دیدیا،قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب جمع کرایا ،سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاونسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اپنے تحریری جواب میں کہنا ہے کہ ملازمین کیلئے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے تاہم وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناءقومی اسمبلی اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 سال کےدوران غیرملکی قرض اور واجبات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان نے 11 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔

وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایاکہ جون 2023 تک غیرملکی قرضوں اور واجبات کی کل رقم 126141 ملین ڈالرزتھی۔ یہ غیرملکی قرضہ جی ڈی پی کا 43.03 فیصد ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت تجارت نے بھی گزشتہ 5 سال کے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیا آسان ٹیکس ریٹرن نظام ستمبر میں نافذ کردیا جائے گا۔

حکومت ایفی نیٹی جیسے کاروباری اداروں کی مکمل معاونت جاری رکھے گی۔حکومت آئی ٹی اور زراعت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ٹیکس نظام کو موثر بنارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ سال سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، وزیر خزانہ
  • 5 برس میں برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیارکیاگیاہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیرتجارت جام کمال خان کا قومی اسمبلی میں جواب
  • بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں‘ الاﺅنسز اور پے اسکیل اور پینشن میں اضافے کی کوئی تجویززیرغورنہیں. وفاقی وزیرخزانہ
  • سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کاعندیہ
  • تنخواہوں سے متعلق اہم اعلان
  • وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے معاملے میں مدد کے بجائے صوبے کے فنڈز روک رکھے ہیں: محمد علی سیف
  • آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا؛ محمد اورنگزیب
  • آئی ایم ایف نے پروگرام پر عملدرآمد میں پاکستان کی تعریف کی: وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب