WE News:
2025-03-21@19:50:59 GMT

اسٹار لنک کو پاکستان میں این او سی مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

اسٹار لنک کو پاکستان میں این او سی مل گیا

پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس اے آر اے) نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کمپنی نے تمام ریگولیٹری تقاضے پورے کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟ خوشخبری آگئی

وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد پی ایس اے آر اے نے این او سی جاری کیا جس سے پاکستان میں اسٹار لنک کے آپریشنز کی راہ ہموار ہوئی۔

توقع ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گی۔ اسٹار لنک پہلے ہی لائسنس کے لیے اپنی درخواست پی ٹی اے کو جمع کرا چکا ہے۔

کمپنی نے پی ٹی اے کو اپنے تکنیکی اور کاروباری منصوبے فراہم کیے ہیں اور پاکستان میں رجسٹریشن کے 3 مراحل کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔

اسٹار لنک نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) سے رجسٹریشن حاصل کی۔

مزید برآں اس نے پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ اندراج کیا ہے۔

مزید پڑھیے: اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن، ایلون مسک کی معافی سے مشروط کیوں؟

آخری مرحلے میں پی ٹی اے سے رجسٹریشن حاصل کرنا شامل ہے جس کے بعد کمپنی اپنی خدمات شروع کرسکے گی۔

پی ٹی اے فی الحال اسٹار لنک کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کمپنی کی خدمات موجودہ نیٹ ورک میں خلل نہ ڈالیں۔

مزید پڑھیں: کیا اسٹار لنک سے پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے؟

پاکستان نے اپنی قومی سیٹلائٹ پالیسی 2023 میں متعارف کروائی تھی اور سنہ 2024 میں اس نے ملک میں خلائی مواصلات کو مضبوط بنانے کے لیے خلائی سرگرمیوں کے قواعد نافذ کیے تھے۔

اسٹار لنک پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے جو ملک کے انٹرنیٹ منظرنامے میں ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹار لنک اسٹار لنک کا این او سی انٹرنیٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹار لنک اسٹار لنک کا این او سی انٹرنیٹ پاکستان میں اسٹار لنک پی ٹی اے کے لیے

پڑھیں:

مشہور ہالی ووڈ اسٹار کیخلاف جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج

مشہور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کیخلاف فلم کے سیٹ پر دو خواتین کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی سنیما کی ایک مشہور شخصیت ڈیپارڈیو کو حالیہ برسوں میں جنسی زیادتی کے کئی الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ 76 سالہ ڈیپارڈیو مسلسل کسی بھی غلط کام سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم یہ پہلا کیس ہوگا جس کے لیے اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

ڈیپارڈیو کے وکیل، جیریمی اسوس نے کہا کہ یہ مقدمہ ان کے مؤکل کے خلاف ’جھوٹے الزامات‘ پر مبنی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلم اسٹار کی صحت کی خرابی کی وجہ سے ابتدائی سماعت ملتوی ہونے کے عدالت میں پیش ہوئے۔ 

استغاثہ کا کہنا ہے کہ فلم سیٹ پر موجود دو خواتین پر جنسی زیادتی کے حملے 2021 میں لیس وولٹس ورٹس (دی گرین شٹر) کی فلم بندی کے دوران ہوئے۔

انہوں نے ڈیپارڈیو پر فلم کے سیٹ پر خواتین میں سے ایک کو پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچنے اسے دبوچ کر اس کے جسم کو چھوتے ہوئے اور نازیبا حرکتیں کرتے ہوئے فحش الفاظ کہے، استغاثہ کا کہنا ہے کہ تین لوگوں نے اس منظر کو دیکھا جو اس کے آئی وِٹنس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسری خاتون کو ڈیپارڈیو نے فلم سیٹ پر اور پاس کی گلی میں گھیر لیا، خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ فرانسیسی اسٹار جیرارڈ ڈیپارڈیو کی جانب سے مبینہ حملے اس وقت کیے گئے جب ان کیخلاف پہلے ہی 2018 میں ایک 18 سالہ نوجوان اداکارہ کے ریپ کے الزامات کے سلسلے میں تفتیش جاری تھی۔

 اس کیس میں استغاثہ کی جانب سے ٹرائل کی درخواست کی گئی ہے۔ خواتین میں سے ایک کے وکیل نے رائٹرز کو بتایا کہ اس کی مؤکل ڈیپارڈیو کے خلاف آگے آنے سے خوفزدہ تھی کیونکہ وہ فرانسیسی سنیما کا ٹائیکون ہے اور اس اداکارہ نے کیرئیر کا آغاز ہی کیا ہے۔

یاد رہے کہ جیرارڈ کا مقدمہ فرانس کی عدالتوں کے سامنے آنے والا سب سے بڑا #MeToo کیس ہو سکتا ہے، کیونکہ فرانس ایک ایسا ملک ہے جہاں جنسی تشدد کے خلاف احتجاجی تحریک نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرح توجہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے اور اب ایسے کیسز سامنے آنے پر سخت کارروائی کی توقعات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کر دیا گیا
  • سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا، شزا فاطمہ
  • سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اہم سنگِ میل ہے، شزا فاطمہ
  • اسٹار لنک سروسز جلد پاکستان میں، این او سی جاری کر دیا گیا
  • ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری, پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
  • ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری؛ پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
  • ایلون مسک کی کمپنی کو این او سی جاری، پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
  • مشہور ہالی ووڈ اسٹار کیخلاف جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج
  • حکومت VPN سروسز بلاک کر سکتی ہے؟