باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت متعدد راہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت متعدد راہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے، جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہا گیا، تحریک انصاف نے 14 نام سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دے دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کے لیے بیرسٹرگوہر، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر ہمایوں محمد اور سینیٹر عون عباس بپی کے نام دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں عسکری قیادت موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔ یاد رہے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

بڑھتی دہشتگردی: حکومت نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک: حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے، اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی، اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیئے جائیں گے، پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی۔

شہداء قوم کا سرمایہ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: محسن نقوی

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہوں گے، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اہم امور سامنے آگئے
  • پی ٹی آئی کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • اپوزیشن کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ  اجلاس، پی ٹی آئی نے بھی شرکت کا فیصلہ کرلیا
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا
  • بڑھتی دہشتگردی: حکومت کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • بڑھتی دہشتگردی: حکومت نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا