امن کیلئےکی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور علاقائی سطح پر بہت سے مسائل درپیش ہیں اور ہم امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے سیکریٹری خارجہ امور آمنہ بلوچ نے ملاقات کی جہاں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے بتایا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے اور عالمی امن کے فروغ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے پر مرکوز ہے، پاکستان کے تشخص کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں پاکستان کے وزارت خارجہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور سیکریٹری خارجہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے اور علاقائی سطح پر بہت سے مسائل درپیش ہیں، جامع اور مضبوط خارجہ پالیسی کی بدولت ہی پاکستان عالمی برادری میں اپنا نام بنا رہا ہے اور اپنا لوہا منوایا ہے۔
سیدال خان کا کہنا تھا کہ ہم خطے اور علاقائی سطح پر امن کے خواہاں ہیں، امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وہ مسائل جو خطے کے امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں ان کا حل انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں واضح ہیں، ان قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، پاکستان عالمی سطح پر کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرتا رہے گا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اپنا دہرا معیار ترک کرے اور فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق حل نکالا جائے۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو وزارت خارجہ کے کام کے طریقہ کار اور کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین سیدال خان خطے اور امن کے
پڑھیں:
پارٹی نے نواز شریف کی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی، بیرسٹر عقیل ملک
بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی رہنمائی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔
جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیے تھا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم پارٹی نے انکی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی۔
اس دوران رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شمولیت ایک بڑا پیغام تھا اور انہوں نے جان بوجھ کر شرکت نہیں کی۔