سیاسی معاملات کو ملکی سالمیت سے الگ رکھنا چاہیے، صمصام بخاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو ملکی سالمیت سے الگ رکھنا چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں پاک فوج کے ساتھ بغیر کسی تقسیم کے کھڑا ہونا چاہیے، سیاسی معاملات کو ملکی سالمیت سے الگ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے باہر سے جڑے ہوئے ہیں، بی ایل اے کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، اس کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے۔
آئی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ بحیثیت سیاسی جماعت ہماری ذمہ داری ہے کہ افواج پاکستان کا مکمل ساتھ دیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ کےلیے پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں، ایسی پوسٹس یا وی لاگ نہ بنائیں جن سے ملک کو مشکل پیش آئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہمیں زیادہ نقصان آستین کے سانپوں نے دیا ہے، حنیف عباسی
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں، ہمیں زیادہ نقصان آستین کے سانپوں نے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں، امید ہے آج ریلوے ٹریک بحال کر دیں گے۔