اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی،میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس لانے پر تحفظات کا اظہار کیا، مجھے نہیں یاد کہ آپریشن کیلئے 3ماہ کی مدت کا کہا گیا ہو۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے   کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوا تھا، میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات بھی ہوئے،گواہ ہوں کہ حصہ نہیں لیا تھا، میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کیلئے اٹھے تو ان کو بیٹھا دیا گیا۔میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس لانے پر تحفظات کا اظہار کیا، دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی۔انہوں نے کہا ہمیں جتنی شدت کے ساتھ مخالفت کرنی چاہئے تھی شاید ہم اثرات کو صحیح طرح اندازہ نہیں کرسکے۔واپس لاکر بسائے گئے افراد کی تعداد 4 ہزار کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔کچھ بندے اس پالیسی کے تحت آچکے تھے ، بلوچستان میں موجود دہشتگردوں کے تانے بانے ایران اور افغانستان میں بھی ہے۔مجھے نہیں یاد کہ آپریشن کیلئے 3ماہ کی مدت کا کہا گیا ہو، دہشتگردوں کے خلاف کائنٹکٹ آپریشن چل رہے ہیں۔میٹنگ میں اگر مدت سے معلق بات ہوئی تو ہم اس کو نہیں لیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات، مصافحہ کرنے کیساتھ قہقہے بھی لگائے


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماوں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کےلئے بھی اکٹھے ہو، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟
خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہئے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹرینز کی روایات تھیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہیں ملیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں دہشت گردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہئے۔

امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان کس طرح کے تعلقات تھے؟ ساتھی اداکار نے بتا دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر دفاع نے پی ٹی آئی کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
  • دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی، خواجہ آصف
  • گنڈا پور کہتے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،پارلیمانی میٹنگ میں آپریشن کی بات ہی نہیں ہوئی
  • بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی
  • خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات، مصافحہ کرنے کیساتھ قہقہے بھی لگائے
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میٹنگ کم، پریزنٹیشن زیادہ تھی، علی امین گنڈاپور
  • خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
  • اہداف کے تعاقب میں افغانستان میں بھی کارروائی کی جاسکتی ہے، بیرسٹر عقیل
  • عثمان خواجہ نے ایک بار پھر فلسطین کے لئے آواز اٹھادی