---فائل فوٹو 

کراچی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی انفارمیشن سیکریٹری ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کو پیش کیا۔

عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید

تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔

عدالت نے 24 مارچ کے لیے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر و دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔

دوسری جانب ملزمہ کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کر کے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فوزیہ صدیقی کو عدالت نے نے کہا

پڑھیں:

عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید

تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے خلاف لاہور سرگودھا اور راولپنڈی میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کر دی گئی، ہمارے وکلا نے کہا کہ الزامات اور مقدمات ایک جیسے ہیں تو سماعت بھی ایک دن ہونی چاہیے۔

صنم جاوید کا کہنا ہے کہ میرے خلاف لاہور میں پانچ جبکہ راولپنڈی میں دو ٹرائل چل رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں پر ایک جیسے مقدمات درج ہیں کیا ہر مقدمے میں علیحدہ علیحدہ بحث کی جائے گی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ بم دھماکا کیس میں گرفتار ملزمہ کی ضمانت مسترد
  • سیکرٹری انفارمیشن کو اشتہار میں وزیراعلیٰ کے پی کی تصویر لگانے پر ہٹا دیا گیا، ذرائع
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
  • عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید
  • پی ٹی آئی کراچی کی عہدیدار فوزیہ صدیقی کو حراست میں لے لیا گیا
  • ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا
  • ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا
  • پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیس؛ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم