وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ سائبر کرائم ایجنسی، سیکیورٹی ایجنسیز، پی ٹی اے اور اسپیس اتھارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان میں اسٹارلنک کی آمد سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ 

شزا فاطمہ نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی۔

ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا نظام بہتر بنایا جائے، پی ٹی اے اسٹارلنک کی فیس ادائیگی اور دیگر لائسنسنگ ضروریات کو مکمل کرے گا۔ 

وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان میں شزا فاطمہ

پڑھیں:

ایم کیو ایم کی ساتھ چھوڑنے دھمکی پر وفاقی حکومت متحرک، ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی

کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپنے تحفظات کے اظہار اور اقتدار چھوڑنے کی دھمکی پر حکومت ایکشن میں آگئی۔

ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب سے زوم کے ذریعے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے میٹنگ کی جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، مین الحق ، جاوید حنیف اور اظہار الحسن شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں اسلام آباد میں موجود متعلقہ ادارے کے افسران بھی شریک تھے جبکہ میٹنگ میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز اور جلد کام شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال اسلام آباد سے زوم میٹنگ میں شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم کو جلد ترقیاتی کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیگر ایم کیو ایم کے تحفظات کو بھی دور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ روز حکومتی رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی جبکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔ 

ان دھمکیوں اور اقدامات پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا اور جمعرات کی شام زوم کے ذریعے بات چیت کی گئی جس میں کراچی کے لئے 15 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے کے ترقیاتی کاموں پر جلد کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچنے کے بعد اہم کیو ایم قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کر دیا گیا
  • سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اہم سنگِ میل ہے، شزا فاطمہ
  • اسٹار لنک سروسز جلد پاکستان میں، این او سی جاری کر دیا گیا
  • ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری, پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
  • ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت
  • ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری؛ پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
  • ایم کیو ایم کی ساتھ چھوڑنے دھمکی پر وفاقی حکومت متحرک، ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی
  • وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
  • پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اے آئی کلاسز اہم سنگ میل