پی ٹی آئی نے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے قومی سلامتی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا: کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بائیکاٹ کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی سےہر طرح کی مراعات اور تنخواہیں لیتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما بانی کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا چاہتے، انہوں نے اپنی پارٹی میں ڈھکن چور جمع کرلئے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی، کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا،جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آکر دیکھیں، آج گورنر ہاؤس عام آدمی کیلئے کھلا ہے،شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
‘قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے بائیکاٹ کیوں کیا؟ ‘
پشاور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر نے قومی سلامتی کے اجلاس میں نوازشریف کی عدم شرکت پر سوال اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نوازشریف نے بائیکاٹ کیوں کیا؟ کیا نواز شریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کیانوازشریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟کیا نوازشریف کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئےکہ اجلاس میں نہیں آئے۔
پی ٹی آئی دہشت گردی کیخلاف قوم کےاتحاداوراحساسات کی حقیقی ترجمان ہے،پی ٹی آئی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دینےوالےقوم کےبہادروں کیساتھ کھڑی ہے۔
یاد رہے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی نمائندگی موجود تھی، نوازشریف کی پارٹی کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔ نواز شریف اجلاس میں آتے تب بھی ٹھیک تھا نہ آتے تب بھی ٹھیک تھا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اجلاس میں موجود تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، انہیں قومی سلامتی اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔
مزیدپڑھیں:بجلی صارفین سے 2 سال میں ٹی وی فیس کی مد میں اربوں روپے وصول