سینیٹ کا اجلاس: اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی قرارداد پیش کرنے کی کوشش‘ عرفان صدیقی نے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی تاہم پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق چلیں، پہلے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں. نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے سیاسی طور فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ کیا آرٹیکل 6 کا بہترین کیس 22 اپریل 2022 کو بنتا ہے تحریک عدم اعتماد کو جس طرح روکنے کی کوشش کی گئی وہ شرمناک تھی.
(جاری ہے)
وزیر قانون نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ممبران کا حلف نہیں لیاجاتا سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا کا بھی شیڈول جاری کیا گیا تھا انہی انتخابات کے تحت خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت بنی. انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے کا آرڈر دیا سیاسی وجوہات کی وجہ سے مخصوص نشستوں پر کے پی اسمبلی میں حلف نہیں لینے دیا گیا خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن کی تاخیر حکومت سے نہیں ہوئی وہاں سے ہوئی ہے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ معرض وجود میں آیا اگر یہ سب کچھ غیر آئینی ہے تو کیوں کمیٹیاں چلا رہے ہیں؟ خیبرپختونخواہ کے انتخابات کا معاملہ ابھی تک عدالتوں میں زیر التوا ہیں. سینیٹ میں پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے کہا کہ قرارداد پیش کرنے کے لیے سینیٹ کے رولز ہیں اس کے مطابق چلیںشبلی فراز نے کہا کہ قرارداد پہلے سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں گے گارنٹی دیں کہ یہ قرارداد ایجنڈے پر آئے گی؟ پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی. شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ سیلکیٹو بنا ہوا ہے پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کی فزیکل تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے منظوری میں تاخیر ہوئی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کی منظوری میں تاخیر میں بدنیتی شامل نہیں تھی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے شبلی فراز نے کہا کہ کے مطابق
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے کچھ لینا نہیں تو انکا دروازہ بار بار کیوں کھٹ کھٹاٹی ہے، عرفان صدیقی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجے سمجھ نہیں آتی جب پی ٹی آئی نے وہاں (اسٹیبلشمنٹ) سے کچھ لینا نہیں تو ان کے دروازے کو بار بار کیوں کھٹ کھٹاٹی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپی ٹی آئی کے لیڈر کا بیان آیا تھا کہ ہمارے رابطے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کے انھوں نے رابطے کیوں کرنے ہیں، وہ کہتے ہیں ہم نے این آر او نہیں کرنا، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کرنی. ہمیں رعاتیت بھی نہیں لینی، ہم بہت بہادر ہیں، جیل بھی کاٹیں گے اور پراسیس کے ذریعے باہر آئیں گے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ مجے سمجھ نہیں آتی جب آپ نے وہاں سے کچھ لینا نہیں تو ان کے دروازے کو بار بار کیوں کھٹ کھٹاٹے ہیں۔