آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، سرفہرست کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستان کے بابر اعظم کی تنزلی جبکہ آل راؤنڈرز میں ہاردیک پانڈیا کا پہلا نمبر ہے۔
ئی سی سی ٹی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان کا بیٹرز کی رینکنگ میں 9واں نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، کون سرفہرست ہے؟
آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن 8 درجے ترقی کے بعد 18ویں نمبر پر آگئے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف چار درجے ترقی کے بعد 26ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاہین آفریدی 6 درجے تنزلی کے بعد 30 ویں نمبر پر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر کے آل راؤنڈر بن گئے
نیوزی لینڈ کےجیکب ڈفی 23 درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی بابر اعظم ٹی 20 محمد رضوان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی 20 محمد رضوان درجے ترقی کے بعد
پڑھیں:
دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پھر بدترین شکست
دوسرے ٹی20 میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان سلمان آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچز کے اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے 22 رنز کا اضافہ کیا تاہم انکے علاوہ کوئی بلےباز خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔ نیوزی لیںڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لیںڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین 1 اور جیمز نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ تاہم مچل ہے نے 21 اور کپتان مائیکل بریسویل نے 5 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، جس کے بعد امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کردیا۔