Jang News:
2025-03-19@05:08:14 GMT

دعوت ملنے کے باوجود اجلاس میں کون کون شریک نہ ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

دعوت ملنے کے باوجود اجلاس میں کون کون شریک نہ ہوا؟

---فائل فوٹو 

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 14 اراکین کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی بشیر خان ایوان میں پہنچے تھے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر ملکی سلامتی کی میٹنگ کی اہمیت نہیں: محمود اچکزئی

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہو گی۔

بشیرخان کچھ دیر ایوان میں رکنے کے بعد واپس چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہو گی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے طلب میٹنگ میں ہر سیاسی جماعت کے نمائندوں کو بلایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی میٹنگز میں جماعتِ اسلامی کے نمائندے بھی شریک ہونے چاہئیں۔

دوسری جانب مجلسِ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آن بورڈ لیے بغیر جو بھی فیصلے ہوئے وہ عوامی فیصلے نہیں ہوں گے، عوام ان فیصلوں کو قبول نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کی میٹنگ

پڑھیں:

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی

سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی
 پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ محسن نقوی اجلاس سے غیر حاضر ہیں۔محسن نقوی بیرون ملک دورے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوپائے جبکہ اپوزیشن نے جان بوجھ کر شرکت نہیں کی 

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ؛دہشت گردی کی ملکی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں، ؛ وزیر اعظم

اسپیکرایازصادق کی زیر صدارت قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔اسپیکر ایازصادق نے قومی سلامتی کے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس ملکی مجموعی سیکورٹی صورت حال کے حوالے سے ہے، اجلاس کے شرکا سلامتی صورتحال پراپنی تجاویزبھی دیں۔اسپیکرنے کہا کہ اجلاس میں پہلے عسکری قیادت کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی، بریفنگ کے بعد پارلیمنٹیرینز کے سوالات کے جواب بھی دیے جائیں گے۔

شرم کی بات ہے پی ٹی آئی نازک ترین موڑپر پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی

عسکری حکام کی طرف سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ

 قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام کی طرف سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ملک میں جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنزکی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، فتنہ الخوارج کے خلاف جاری کارروائیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ عسکری حکام نے فتنہ الخوارج کی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پربریفنگ دی اور افغانستان سے ہونیوالی دہشت گرد کارروایئوں پربھی اجلاس کو بتایا۔ عسکری حکام نے ضم شدہ اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے محرکات سے آگاہ کیا گیا۔عسکری حکام نے کالعدم جماعت کو ملنے والی غیر ملکی سپورٹ کے بارے میں بتایا، عسکری حکام کی بریفنگ جاری ہے، ڈی جی ایم او کے بعد آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی۔

ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی

پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نمازظہرکے 15 منٹ کے وقفے کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔

پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں سوال و جواب کا سیشن چل رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے بات کی ہے، وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی خطاب کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کااجلاس سے خطاب

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہے، ملک میں دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، سیاسی قیادت قومی سلامتی کے معاملہ پر ایک ہے۔ عسکری قیادت کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم نے خاص طور پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور مجموعی ملکی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔ہ دہشتگردی ملک کیلئے ناسور بن چکی ہے، دہشتگردی کا حل پارلیمنٹ نے نکالنا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم آخری حد تک جائینگے، ملک کو دہشتگردی سے پاک کرینگے، شہداء کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔

یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر کیجانب سے طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ

ڈی جی ملٹری آپریشن کی بریفنگ، اپوزیشن لیڈرکی غیر حاضری

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشن کی بریفنگ جاری ہے، اپوزیشن رہنما اجلاس میں شریک نہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اجلاس سے غیر حاضر ہیں۔محسن نقوی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے اور وہ آج ملک واپس آئیں گے ۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اورعامرڈوگر بھی غیرحاضر ہیں۔ اور انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر مشروط کرکے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کو ترجیع دی 

 
 

ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان اور زبیرخان، اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اورسینیٹرعلی ظفر، سینیٹر محمد ہمایوں مہمند اورسینیٹرعون عباس کے علاوہ علامہ راجہ ناصرعباس، محمود خان اچکزئی اوراخترمینگل بھی غیرحاضر ہیں۔

اجلاس میں کون کون شریک ہیں

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکے علاوہ ڈی جی ایم آئی سمیت دیگرعسکری حکام، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشن شریک ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ، وزیردفاع خواجہ آصف، امیرمقام، وزیراعظم آزاد کشمیر اورگورنر پنجاب، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب ،طارق فضل ورعلیم خان شریک ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا ، چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزیراحسن اقبال ، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہیں۔

اجلاس کے لیے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظور

گذشتہ روزاجلاس کے لیے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظور کی گئی تھی، قرارداد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس رمضان کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کے بعد آج منعقد ہو رہا ہے۔

غیرمتعلقہ افراد کو سیاست سونپ دی گئی، جن کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف

فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کو مسترد کردیا

سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران کسی غیر متعلقہ فرد کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں۔

 
 

مزید برآں، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہال میں موبائل فون لے جانے کی اجازت بھی نہیں۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ اجلاس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اس وقت کسی بھی آپریشن کے حامی نہیں: اپوزیشن
  • افغانستان سے پاکستان کے اندر دہشتگردی؛ قومی اتفاق رائے کی مخالف قوتیں کھل کر سامنے آ گئیں
  • قومی سلامتی اجلاس میں شریک نہ ہونے پر بیرسٹر گوہر نے کیا عذر پیش کیا ؟
  • قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی
  • بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر ملکی سلامتی کی میٹنگ کی اہمیت نہیں: محمود اچکزئی
  • قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شریک نہیں 
  • پی ٹی آئی نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ، گنڈا پور شریک
  • پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت عمران خان سے ملاقات کرانے سے مشروط کر دی
  • پی ٹی آئی قومی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک ہوگی یا نہیں؟ پارٹی قیادت تذبذب کا شکار