اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز کی ترغیب دی۔ نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی سے 4000 میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے۔ اگلے 8 برس میں سولر نیٹ میٹرنگ کی تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی۔ سولر نیٹ میٹرنگ کے مستقبل کے صارفین 3 سے 4 سال میں سرمایہ کاری کی رقم پوری کریں گے۔ موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے۔ دنیا کے کئی ممالک میں نیٹ میٹرنگ کی قیمت ایڈجسٹ کی جاتی ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ

پڑھیں:

شہباز حکومت سولر صارفین کو بدنام کرنے کیبجائے حقیقی مسائل حل کرے، مفتاح اسماعیل

اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ چار ماہ پہلے اویس لغاری کے باس کہہ رہے تھے کہ "سولر ہی اصل حل ہے"، پھر اب کیا بدل گیا؟ کیا سورج کی روشنی کم ہوگئی یا مسلم لیگ (ن) ایک اور یوٹرن لے رہی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت کو سولر صارفین کو بدنام کرنے کے بجائے حقیقی مسائل حل کرنے چاہئیں، جو مہنگی ہونے کے باعث گرڈ سے کم بجلی خرید رہے ہیں، وہ گرڈ پر بوجھ نہیں ڈال رہے۔ اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چار ماہ پہلے اویس لغاری کے باس کہہ رہے تھے کہ "سولر ہی اصل حل ہے"، پھر اب کیا بدل گیا؟ کیا سورج کی روشنی کم ہوگئی یا مسلم لیگ (ن) ایک اور یوٹرن لے رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرے دوست اویس خان لغاری کہتے ہیں کہ میں عوام کو گمراہ کر رہا ہوں، اویس لغاری کے مطابق میں غلط اعداد و شمار استعمال کر رہا ہوں، وہ یہ نہیں بتاتے کہ کس طرح گمراہ کر رہا ہوں اور کون سے غلط اعداد و شمار دے رہا ہوں۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سولر صارفین کی وجہ سے 150 ارب روپے کا بوجھ صرف غلط تصور اور من گھڑت بات ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ سولر صارفین کو 27 روپے فی یونٹ مل رہے تھے، اب انہیں 22.88 روپے فی یونٹ ملیں گے، نئے سولر صارفین کو 8.47 روپے فی یونٹ ملے گا، انہیں 10 روپے فی یونٹ بھی نہیں دیا جائے گا، گراس میٹرنگ کی وجہ سے تمام صارفین کو ان تمام یونٹس پرسیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اس میں ڈسکوز سے خریدے گئے، بیچے گئے یونٹس شامل ہونگے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ صارف 1300 یونٹس ڈسکو سے خریدتا اور 300 یونٹس بیچتا، تو اسے 1000 یونٹس پر سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا، اب صارف کو 1600 یونٹس پر سیلز ٹیکس ادا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کی معلومات کو غلط قرار دے دیا
  • شہباز حکومت سولر صارفین کو بدنام کرنے کیبجائے حقیقی مسائل حل کرے، مفتاح اسماعیل
  • حکومت کو سولر صارفین کو بدنام کرنے کے بجائے حقیقی مسائل حل کرنے چاہیے، مفتاح اسماعیل
  • مفتاح اسماعیل نےبے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،سردار اویس لغاری
  • مفتاح اسمعٰیل نے غلط، بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری
  • مفتاح نے غلط اعداد وشمار سےعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، وفاقی وزیر توانائی
  • مفتاع اسماعیل نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری
  • مفتاح اسماعیل نے غلط  اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،وزیر توانائی اویس لغاری کا  ردعمل
  • نیٹ میٹرنگ سے 4 ہزار میگا واٹ سولر بجلی سسٹم میں آئی، اویس لغاری