لندن میں 10 ڈاوئنگ اسٹریٹ میں افطار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

افطار کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکا کو کھجوریں پیش کیں۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی مسلم نوجوانوں کے ساتھ روزہ کھولنا میرے لیے اعزاز ہے۔

سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ افطار سے کمیونٹیز کو متحد کرنے اور نوجوانوں کو سپورٹ پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پشاور میں گھروں پر حملے کرنے والے اوباش ٹک ٹاکرز گرفتار

پشاور:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں گھروں میں لگے شیشے پتھراؤ کر کے توڑنے والے اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر پتھر گروپ نے حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینکتے ہیں، نوجوان گھروں کو پتھر مار کر شیشے توڑ کر ویڈیوز بناتے  اور پھر اس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ڈال کر اسے وائرل کرتے ہیں۔

عوامی شکایات ملنے پر تھانہ تاتارا پولیس  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گھروں، دروازوں پر پتھراو کرنے میں ملوث اوباش نوجوانوں کا گروہ کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لئے گئے نوجوان لڑکے تراویح کے بعد حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں رات کی تاریکی میں شہریوں کے گھروں پر پتھراو کرتے ہیں اور ساتھ میں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں، جس سے علاقہ میں خوف وحراس پھیل رہا تھا۔

عوامی شکایت ملنے پر حیات آباد سرکل پولیس نے تمام اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جنہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد تمام لڑکوں کے والدین اور ورثا کو تھانہ طلب کرکے ان کے بچوں کی جانب سے تحریری معافی نامہ دینے کے بعد انہیں والدین کی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دعوت  افطار کا اہتمام
  • وزیراعظم کا اسلامو فوبیا کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام
  • اسلام فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • گورنر ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر کا انعقاد
  • پشاور میں گھروں پر حملے کرنے والے اوباش ٹک ٹاکرز گرفتار
  • میئر ہیوسٹن کی میزبانی میں سالانہ افطار ڈنر کا شاندار انعقاد، 2500سے زائد افراد کی شرکت
  • پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 20 مارچ کو ہوگا
  • نوجوانوں کے لیے کاروبار کارڈ، کاروبار فنانس لون، جاب پلیس منٹ کا اعلان
  • نوجوانوں کے لیےخوشخبری ، اہم اعلان کر دیا گیا