کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل، 2 دن سے انٹرنیٹ سروس بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کو بھی آج دوسرا دن ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے 10 روز گزرنے کے باوجود بھی ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بند ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر دیگر شہروں کو جانے والے افراد سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔
دوسری جانب کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 بجے کے بعد معطل کی گئی، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب سرکاری حکام کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس کے بعد
پڑھیں:
کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس معطل
لاہور: محکمہ ریلویز نے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس کو اچانک معطل کر دیا گیا۔ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر حضرات کراچی کینٹ اور لاہور ریزرویشن آفس میں رابطہ کریں.مسافر حضرات کو شاہ حسین ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔محکمہ ریلویز نے کراچی ایکسپریس کو اچانک معطل کرنے کی وجہ نہیں بیان کی۔روزانہ ٹرینوں کے منسوخی سے روزہ دار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرینیں منسوخ ہونے پر گھنٹوں انتظار کے بعد دوسری ٹرینوں میں بٹھایا جاتا ہے۔جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان سے ملک کے دوسرے صوبوں کیلیے ٹرین سروس 4 روز سے معطل ہے۔بولان ٹریک کی مرمت کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کر دی جائے گی، حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے۔محکمہ ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیموں نے انجن اور 5 بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا دیا. سرنگ نمبر 8 میں موجود 4 بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے سے قبل بی ڈی ایس جائزہ لے گا۔ذرائع نے بتایا کہ تمام بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے کے بعد ٹرین کو مچھ اسٹیشن روانہ کیا جائے گا. متاثرہ ٹرین کی منتقلی کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔