اسلام آباد:

پاکستان نے صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔

آئی ایم ایف شرط کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویڈیو نگرانی کے لیے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی، اس کے لیے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہوگا۔

ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا، پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔

ایف بی آر کے مطابق مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا، کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ کے آلات لائسنس یافتہ وینڈر کے ذریعے نصب ہوں گے۔ مجاز وینڈر ٹیکنالوجی کو وقتا فوقتاً اَپ گریڈ بھی کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا ہے۔  انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 05 پیسے کا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈالر مہنگا
  • ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی
  • جعفر ایکسپریس کے واقعے پر پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان کی اومان کو وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے گوادر، کراچی پورٹس کے استعمال کی پیشکش
  • کاروبار کے اختتام میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی،1009پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان پوسٹ رمضان میں مستحقین کو رقم گھر پہنچانے کی ذمہ داری کیوں پوری نہ کرسکا؟
  • سردی کا دورانیہ گھٹنے سے کاروبار متاثر، زرعی پیداوار کم
  • دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی
  • 6 شوگر ملیں سیل اور 12 کروڑ جرمانہ کیا جاچکا، وزیرخزانہ