2025-01-24@11:14:40 GMT
تلاش کی گنتی: 2169
«ظہیر محمود کے»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) آج جمعہ کے روز چین بھر کے ریلوے اسٹیشنوں اور ایئرپورٹس پر مسافروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو چین کے نئے قمری سال کے موقع پر اپنے خاندانوں کے ساتھ تعطیلات منانے کے لیے اپنے گھروں کی طرف سفر کر رہے ہیں۔ رواں برس چین کے قمری سال کو سانپ کا سال قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے سرکاری تعطیلات کا آغاز 28 جنوری سے شروع ہو رہا ہے جو چار فروری تک جاری رہیں گی۔ چین میں معاشی دباؤ کے سبب پرتشدد واقعات کی لہر چین میں نئے قمری سال کی تقریبات کا آغاز وسیع سفری سرگرمیوں کیساتھ اس تہوار کے موقع پر عام طور...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعہ پر ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی، ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کر کے انہیں عبرتناک سزا دلوانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ملوث گروہوں کے...
شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمے دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے مذاکرات کسی خوف، دباؤ اور کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطر شروع کیے تھے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو: شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت آج بھی سنجیدہ ہو جائے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے...
وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس ہوا۔ ٹاسک فورس کی سربراہی وزیرِ اعظم خود کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں...
راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری...
شامی صحافی کی 20 جنوری کو شیئر کی گئی ڈرون تصاویر میں اس مقام پر ٹرک، کھدائی کرنے والی مشینیں، اور بلڈوزر بھی دیکھے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں سیٹیلائٹ سے موصول تصاویر سے یہ بات علم میں آئی ہے کہ اسرائیلی ڈیفینس فورسز نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں کو شام سے جدا کرنے والے بفرزون (محفوظ علاقے) میں تعمیرات کی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تعمیرات 600 میٹر سے زیادہ رقبے پر اس علاقے میں ہو رہی ہیں جسے ایریا آف سیپریشن( علیحدہ کرنے والے علاقے) متعین کیا گیا ہے۔1974ء کے اسرائیل اور شام کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو یہاں کے مغربی علاقے پر موجود حد کو عبور...
دوسری جانب ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 50 کے قریب بڑی گاڑیاں کچھ دیر بعد روآنہ کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپر کرم کے لیے ادویات کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی ہے جو ایم ایس پاڑہ چنار کے حوالے کی جائیں گی۔خیبرپختونخوا حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ کرم میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق تمام تر معاملات کا معائنہ خود کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر پیغام میں کہا کہ تعلیم کو ایک خوشحال، ہمہ گیر اور ترقی پسند پاکستان کی بنیاد بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انسانی ارادہ و اختیار، تخلیقی صلاحیت، تنقیدی سوچ اور فیصلہ سازی کو مقدم رہنا چاہیے۔ مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال تعلیمی نظام میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز سیکھنے کے عمل کو انفرادی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرائمری و سیکنڈری اسکولوں میں انقلابی تبدیلیاں لاتے ہوئے ڈیجیٹل کمپیوٹر لٹریسی اور فنانشل لٹریسی کی تدریس شروع کر دی گئی ہے۔ اسکولوں میں کمپیوٹر سوفٹ ویئر ’’پائیتھون اور روبوٹکس‘‘ شروع کروایا گیا ہے، کئی اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔ مذکورہ تعلیم نسٹ، زیبسٹ اور آئی بی اے کے گریجویٹ کو بطور انٹرن شپ تقرری کرکے شروع کی گئی اور انٹرنیٹ شپ کی مد میں حال ہی میں اپنی جامعات سے فارغ التحصیل ان گریجویٹ کو فی 80 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو بغیر کسی کرائے کے گھروں سے لانے اور واپس چھوڑنے کے لیے 20...
ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اقصیٰ کی آزادی کی آواز دبانے کا مطلب شہداء سے خیانت ہوگا، مقاومت کے شہداء کے خون کا بدلہ اسرائیل کی نابودی اور اقصیٰ کی آزادی ہے، جنگ بندی کے بعد فلسطین اور بالخصوص اقصیٰ کی آزادی کی آواز بلند کرنا اور مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی حکمتوں کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کو امت مسلمہ کی مشکلات کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان میں تقویٰ کا بیج احساس و شعور کی زمین میں...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قرآن پاک کے ضعیف نسخوں اور اوراق کو بے حرمتی سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے معروف مرکز ’جبل نورالقرآن‘ سے نامعلوم افراد نے 120 قدیم نسخے چوری کرلیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بروری پولیس نے ’جبل نور القرآن‘ کے انچارج اجمل خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق منگل اور بدھ (21 اور 22 جنوری) کی درمیانی شب نامعلوم افراد غار میں موجود شو کیس کے شیشے توڑ کر قرآن مجید کے نسخے لے گئے۔ اجمل خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ جب وہ بدھ کی صبح 10 بجے جبلِ نورالقرآن پہنچے تو غار کےدروازے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے باہر جاکر کاروبار کرنا حرام سمجھتا ہوں، لیکن اب وہ فخر سے کہتے ہیں کہ وہ دبئی میں کاروبار کررہے ہیں اور وہاں چھا گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مال و...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منتخب ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑی شامل ہیں، جب کہ سری لنکا کے چار، افغانستان کے تین اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس اعزازی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز اور اے ایم غضنفر ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ کو اس سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا...
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت پر سے توجہ ہٹانے کا مشورہ دیدیا۔مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ گرین شرٹس کو 28 سال بعد اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹ پر فوکس کرنا چاہیے، انہیں بھول جانا چاہیے کہ بھارت ٹیم کیا کررہی ہے البتہ اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے طریقے دیکھنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی چیمپئین کے طور پر ایونٹ میں داخل ہوگا، گرین شرٹس کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے، ہمارے پاس ہوم کنڈیشنز کیلئے اسپنر کی شکل میں ابرار احمد، سفیان مقیم، اسامہ میر جیسے بالرز دستیاب ہیں۔اسی طرح بیٹنگ میں فخر، شان مسعود، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کا...
سٹی42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی، وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیےحالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات...
بین الاقوامی ادارہ ولسن سینٹر واشنگٹن کا مستند تھنک ٹینک ہے، اس نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا گھناؤنا کردار بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے دہشت گرد کاروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں۔ ولسن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے، بلوچ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کرکے اپنے مفادات کے لیے بھرتی کرتی ہے۔ بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے بعد ناکام خود کش حملے پر مجبور کیا۔ مزید پڑھیں: مقتول کی ماں نے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے...
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت بھی پیکا قوانین کا نشانہ بنے گی، اس ایکٹ کے بعد صحافیوں کو ہتھکڑیاں لگیں گی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو اور صحافیوں کے پیکا ایکٹ کیخلاف مظاہرے سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ پیکا ایکٹ زبانیں بند کرنے کا کالا قانون ہے، تمام صحافتی تنظمیں متفق ہیں کہ پیکا ایکٹ منظور نہیں، تمام صحافتی تنظمیں متحد ہوکر آگے بڑھیں اپوزیشن ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ مذاکرات کو سنجیدہ لیں، اس سب کا نقصان حکومت کو ہوگا، چھبیسویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو کمزور کیا گیا، عدلیہ کو تقسیم کرکے آپس میں...
فرانس میں گستاخانہ خاکے شئع کرنے والے میگزین کے دفتر کے باہر 2020 میں ہونے والے چاقو حملے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں اُن میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد 37 سالہ ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔ 5 دیگر پاکستانیوں جن میں سے کچھ حملے کے وقت نابالغ تھے، ظہیر محمود کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے پر انھیں بھی 3 سے 12 سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔ ظہیر محمود کو...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کمیشن کے اعلان کیلئے 7 دن بھی کافی تھے لیکن حکومت کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے...
معروف بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما کو ممبئی کی ایک عدالت نے چیک باؤنس کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت آیا، جو ناکافی فنڈز یا ادائیگی کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر چیک کے رد ہونے سے متعلق ہے۔ عدالتی فیصلہ 21 جنوری کو سنایا جانا تھا، تاہم رام گوپال ورما کی غیر موجودگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ ان کی غیر حاضری پر مجسٹریٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔ سزا سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران کوئی وقت حراست میں نہیں گزارا، اس لیے ’سی آر پی سی‘...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قانون اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ہمیں نیوٹرل ایمپائر چاہیے۔ سیاسی مخالفت اور ضد اتنی نہیں ہونی چاہیئے کہ ملکی اور قومی مفاد کے خلاف چلے جائیں۔ پارلیمٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن بننا ضروری تھا۔ حکومت پہلے مذاکرات میں بیٹھی نہیں اور جب بیٹھی تو کہا کہ تحریری مطالبات پیش کیے جائیں۔ سب کچھ عیاں تھا اس کے باوجود ہم نے تحریری مطالبات بھی دے دیے تاکہ انہیں کوئی جواز نہ ملے۔ مزید...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارچ رؤف شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، ٹیم کا چیرتھ اسالنکا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلےباز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) امریکی ریاست سیئیٹل کے ایک وفاقی جج نے والدین کی امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر پیدائشی حق شہریت کی آئینی ضمانت کو ختم کرنے کے ٹرمپ کے حکم کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج جان کوفینور نے فیصلہ سنایا کہ صدر کی جانب سے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت دینے سے انکار کرنے کی کوشش "پوری طرح سے غیر آئینی" ہے۔ محکمہ انصاف کے ایک وکیل، جو صدر کے حکم کے فیصلے کا دفاع کر رہے تھے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جج نے کہا، "مجھے یہ سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے کہ بار کا ایک رکن کس طرح فیصلہ...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے ۔ پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے مل کر ملک کو آئین دلوایا، قائد عوام کے ساتھ اس ملک کے مزدوروں نے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر جدوجہد کرکے اپنا حق چھینا اور پہلی بار ملک کے مزدوروں کو وہ حقوق ملے جو پوری دنیا مانتی ہے کہ یہ ان کا حق ہے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بے نظیر بھٹو نے...
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں میڈیا کی صورت حال پر اپنی تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 2022میں ہونے والی کامیاب عدم اعتماد کے بعد میڈیا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ایچ آر سی پی کی رپورٹ میں اپریل 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کے نتائج ایک پریشان کن تصویر پیش کرتے ہیں، کچھ حصوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں جبکہ دیگر کو مکمل آزادی حاصل ہے ، جس...
سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائیکورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس انہیں ہراساں کررہی ہے اور ان سے بھتہ بھی مانگ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی انجینیئرز پر حملہ سے قبل خود کش بمبار کراچی میں کہاں گھومتا رہا؟ چینی سرمایہ کاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتہ خوری سے تحفظ دلایا جائے بصورت دیگر وہ سندھ چھوڑ کر لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ عدالت نے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر متعلقہ...
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اصل مسئلہ سکردو میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہے۔ مستقل حل کے لیے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ جس کے بغیر مستقل حل ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کی صدارت میں بجلی کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں حالیہ سیزن میں بجلی بحران، تھرمل پاور سے بجلی کی فراہمی اور اس میں شفافیت کے حوالے بات چیت ہوئی۔ محکمہ برقیات سے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔ ایکسیئن برقیات نے کہا کہ سکردو کے لیے جو رقم کی منظور ی ہوئی ہے اس سے ہم صرف دو گھنٹے اضافی بجلی دے سکتے ہیں۔ روزانہ تقریبا 10 لاکھ روپے کا ڈیزل اور آئل خرچ...
مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ، بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بچوں یا ماں باپ کوعدالتوں میں نہیں آنا چاہئے،فیصلہ آسان ہے، لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے،بچوں کو ہینڈل کرنا بہت آسان ہے، ماں کرے، باپ یا کوئی تیسرا، بچہ جس کے ساتھ بھی ہو دوسرے کیخلاف ہوجاتا ہے۔ بچے کی حوالگی سے متعلق...
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمیشن کے اعلان کے لیے 7 دن بھی بہت تھے، ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف 2 مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کے لیے لیکن کوئی پراگریس نہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کاتعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر پیغام, آج تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، ہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کر رہے ہیں۔اس سال کے تعلیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع "مصنوعی ذہانت اور تعلیم: خودکاری کی دنیا میں انسانی عوامل کا تحفظ،" کے تحت ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پیش رفت ہماری انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری مدد کرے۔جیسے جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام تیزی سے ہماری زندگیوں میں ضم ہو رہے ہیں، انسانی مداخلت...
اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے بعد بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر ویندر سہواگ اور انکی اہلیہ نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے، جس کے بعد جوڑے میں علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویندر سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور انکے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 2 بیٹے...
نوواک جوکووچ ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے حیران کن لمحات میں آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میچ کے دوران الیگزینڈر زیوریف کے خلاف ریٹائرمنٹ لے لی۔ یہ واقعہ میلبورن میں اس وقت پیش آیا جب جوکووچ نے میچ کے دوران واضح طور پر جسمانی مسائل کا سامنا کیا۔ ان کی انجری نے انہیں کھیل جاری رکھنے سے روک دیا، جس کی وجہ سے زیوریف کو فائنل کے لیے واک اوور حاصل ہوا۔ یہ ٹورنامنٹ جوکووچ کے مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور جذبے کے ساتھ مشہور رہے ہیں۔ دوسری طرف، زیوریف نے اس موقع کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا اور اب وہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کا نکاح ہوگیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نکاح کی تصاویر کو کافی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto) نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر...
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوگیا، پی ٹی آئی اراکین پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے اور بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقررہ وقت کے ایک گھنٹہ بعد شروع ہوا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور دیگر ایوان میں پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی سنی اتحاد کونسل کونسل کے اراکین بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ ایوان سے کل 8 قوانین منظور کیے جانے ہیں جن میں تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل 2023، نیشنل ایکسیلنس انسٹیٹیوٹ بل 2024، قومی کمیشن...
خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ہاں بہت جَلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔ اداکارہ امید سے ہیں اور آج کل اس صورتِ حال کو خوب انجوائے کر رہی ہیں، اس دوران تھکاوٹ و دیگر تکالیف کو نظر انداز کر کے اداکارہ کو سیر سپاٹوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بے بی مون کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں جن پر کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو کچھ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.nafees) حال ہی میں اداکارہ...
پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کو پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر کھینچوانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس پروگرام کی پسِ پردہ مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر مزاحیہ گلوکار نے میزبان کے ساتھ کچھ تصاویر کھینچوائیں۔ ویڈیو میں چاہت فتح کو تصاویر کھینچواتے ہوئے زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے سبب سوشل...
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج کی قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنڈے میں 8 بل رکھے ہیں اب 2021 والا بل تو نہیں ہوسکتا، حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے تو ہم دوبارہ غور کرلیتے ہیں۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اعلان کے لیے 7 روز بھی بہت تھے، بانی پی ٹی آئی عمران خان...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی حفاظت کے لیے ممبئی پولیس نے ان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر دو کانسٹیبل تعینات کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کی باندرہ ویسٹ میں واقع رہائش گاہ، ست گرو شرن بلڈنگ، پر عارضی طور پر تحفظ کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے اور ونڈو گرلز بھی نصب کی گئی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)...
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آٹومیشن کے باعث بہت سی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چوتھی سندھ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس کی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ آٹو میشن کے باعث وزیراعلیٰ اور وائس چانسلرز کی بھی ضرورت نہیں رہے گی، نوجوانوں کو آگے بڑھانے کیلئے ہم سب کو سوچنا ہوگا۔ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ آپ سندھ کی جامعات کیلئے بجٹ دیتے نہیں ہیں آپ کا تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ریاست کے تمام ستون متفق ہیں اب سیاسی ایڈونچر نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، پاکستان میں جو بھی سیاسی تبدیلی ہے وہ آئین کے مطابق ہوتی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم صرف ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سال میں معاشی اصلاحات کرکے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کیا، آئندہ پانچ سال میں ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے، ترسیلات زر کو بھی 60 ارب ڈالر تک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ آج تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، ہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کر رہے ہیں۔ اس سال کے تعلیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع “مصنوعی ذہانت اور تعلیم: خودکاری کی دنیا میں انسانی عوامل کا تحفظ،” کے تحت ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پیش رفت ہماری انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری مدد کرے۔ جیسے جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام تیزی سے...
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید حافظ عاصم منیر نے فوج اور قوم کے تعلق کے حوالے سے دو بڑے دعوے کیے ہیں۔ خیبر پختون خوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم اور فوج کے درمیان ایک ’’خاص‘‘ رشتہ ہے۔ اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرونِ ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت چلایا جارہا ہے۔ (روزنامہ جسارت۔ 15 جنوری 2025ء) فوج اور قوم کے درمیان کسی ’’خاص رشتے‘‘ کی موجودگی کا بیان ایک افسانہ ہے اور پوری انسانی تاریخ میں یہ رشتہ کہیں موجود نہیں۔ جنرل عاصم منیر خیر سے سید بھی ہیں اور حافظِ قرآن بھی… وہ بتائیں کہ قرآن میں کہیں...
گرمی، سردی، برسات، خزاں اور بہار۔ یہ وہ موسم ہیں جو زندگی میں بار بار آتے جاتے رہتے ہیں لیکن خود انسانی زندگی جن موسموں سے گزرتی ہے وہ اس کی ذات میں پھر پلٹ کر نہیں آتے۔ آدمی پیدا ہوتا ہے، پل پل بڑھتا ہے، یہ اس کا بچپن ہے جو چند سال اس کے ساتھ رہتا ہے، خوشی اور بے فکری کا زمانہ جس میں ہر چیز اسے خوبصورت لگتی ہے۔ وہ اپنے اردگرد اِن چیزوں کو چھونے اور پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ کامیابی کی صورت میں اس کا دل خوشیوں سے بھر جاتا ہے، اس کی آنکھیں مسکرانے لگتی ہیں، اس کا چہرہ انجانی خوشی سے تمتما اُٹھتا ہے۔ ناکامی کی صورت میں اس کے چہرے...
پیپلز پارٹی وطن عزیز میں جمہوریت کی سب سے بڑی علم بردار اور عوامی حقوق کی سب سے بلند آہنگ دعوے دار ہے۔ اس کے چار بنیادی تاسیسی اصولوں… اسلام ہمارا دین ہے۔ جمہوریت ہماری سیاست ہے… سوشلزم ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ میں سے کم از کم دو کا تعلق براہ راست جمہوریت اور عوام کے حقوق سے ہے تاہم پارٹی کی اقتدار کے ایوانوں میں آمدورفت کو نصف سے زائد صدی گزر چکی ہے جب کہ پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو قیام پاکستان کے بعد ابتدائی برسوں ہی میں مقتدر اشرافیہ کا حصہ بن گئے تھے اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل بھی سول اور فوجی حکومتوں میں مختلف وزارتوں کے...
سجاول،سنی رابطہ کونسل ،سیرت کمیٹی ،جماعت اہلسنت پاکستان اور اہلحدیث کی جانب سے سیدناامیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
سجاول،سنی رابطہ کونسل ،سیرت کمیٹی ،جماعت اہلسنت پاکستان اور اہلحدیث کی جانب سے سیدناامیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
کندھکوٹ میں مچ کچہری کے شرکا محو گفتگو ہیں
اسلام آباد ،کچی آبادی کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں
نواب شاہ ،سنی علما کونسل کے تحت کاتب وحی حضرت امیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
میرپورخاص،قدرتی آفات کی رپورٹنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کے شرکا کو سرٹیفکیٹ دیے جارہے ہیں
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام علاج کی مفت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کا حق رکھتی ہے، جس کے لیے حکومت، ینگ ڈاکٹرز اور تمام اسٹک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، جن میں مستقل ملازمتیں، تنخواہوں میں اضافہ، پروموشنز، رہائشی سہولیات، اور دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی...
حیدرآباد: بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین پنشن و دیگر مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
حیدرآباد: پولیس ٹریننگ کے ڈی آئی جی فیض اللہ کوریجو پاسنگ آئوٹ کا معائنہ کر رہے ہیں
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز یونٹی سی بی اے کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے ملازمین نے مسائل کے حل کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے آفس واقع سوک سینٹر کے سامنے وائس چیئرمین گڈو قمبرانی، نادر چانڈیو ، رحیم کیہر اور غلام شبیر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوارٹر کراچی کی جانب سے حیدرآباد کے ساتھ سوتیلی ما ں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، ملازمین کے کسی بھی مسائل کے حل میں افسران کی دلچسپی نہیں ہے، پورے ریجن کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے، ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے چیک ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے لیے بھی نہیں بھیجے...
جامشورو (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قیام کے بعد بورڈ کی جانب سے سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفت درستی کتابوں کی تقسیم کا عمل کئی سال سے جاری ہے، پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے بچوں کو درسی کتابوں کی تقسیم مفت کی جاتی ہے لیکن حالیہ سندھ حکومت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خاتمے میں وہاں خدمت انجام دینے والے 200سے زائد ملازمین اور پنشنر کا مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے، پہلے بھی متعدد اداروں میں فرد واحد مقرر کر کے ان اداروں کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی حکومت کی جانب...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شیر یف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پ مبارکباد دی علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں موجود جن افغان مہاجرین نے امریکہ جانا ہے اس حوالے سے پرانی پالیسی پر ہی عمل درآمد کر رہے ہیں، ابھی اس حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، افغان مہاجرین کا تیسرے ملک جانے کا معاملہ سست روی کا شکار ہے، چاہتے ہیں کہ افغان باشندے...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اوورسیز انویسٹرچیمبر آف کامرس کے ارکان سے خطاب کررہے ہیں
ٹنڈوآدم: الخدمت آرفن کیئر کے تحت ہونے والی تربیتی سیشن میں باہمت بچے شریک ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کررہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امورچودھری سالک حسین ویٹی کین سٹی کے سفیر کو سوینئر پیش کررہے ہیں
اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ میری دلی خواہش تھی، یہ بات آپ کے پاس ریکارڈ پر ہے کہ ہم مفاہمت یا کسی معاہدے کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف نے پہلے دن سے ہی کچھ رہنماؤں کو باتوں میں لگایا اور کچھ رہنماؤں کو تابڑ توڑ بیانات دینے پر لگا دیا، مفاہمت کی باتیں، دوستانہ باتیں دھمکیوں کے سائے میں نہیں ہوتی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل اسی میں ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں بات کریں اور دوستانہ ماحول پیدا کریں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پہلی بار تو...
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری تقریب سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے، جہاں بھی موقع ملا خواہ وفاقی یا صوبائی سطح پر ، ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ایسا کوئی نظام ہی نہیں ہے جہاں حکومت عوام کی مرضی کے بغیر چل سکے۔ آپ الیکشن کریں یا نہ کریں، وزیراعظم ہو، صدر ہو، بادشاہ...
اسلام آباد (ان لائن)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔جن کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے بلوچستان میں 55 لاکھ 37 ہزار 699 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 361 رجسٹرڈووٹرز ہیں جبکہ پنجاب میں 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ووٹرز رجسٹرڈ اور سندھ میں 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ووٹرز رجسٹرڈ ہونے ہیں نئے اعداد و شمار میں خواتین ووٹرز کا مجموعی تناسب 46.28 فیصد رہا نئے اعداد و شمار میں مرد ووٹرز کا تناسب 53.72...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب اور پریس کلب تا سندھ اسمبلی بلڈنگ تک طلبہ کے مارچ کی قیادت کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈز اور جامعات کی وزارت وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ، طلبہ کو یونین سازی کا حق نہ دیا گیا، جامعات کے اساتذہ کے مسائل حل اور مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں ، ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ ہائوس پر بھر احتجاج اور دھرنا دے سکتے ہیں ۔ طلبہ کے حقوق اور اساتذہکرام و کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے جدو جہد...
یہ خدائی نظام ہے کہ کوئی مالک ہے تو کوئی مملوک، کوئی آقا ہے تو کوئی غلام، کوئی امیر ہے تو کوئی غریب، کوئی ذمے دار ہے تو کوئی ما تحت، اس میں انسانی قوت کا کوئی دخل نہیں؛ لیکن آزمائشی مرحلہ یہ ہے کہ مالک اپنے مملوک کے ساتھ کیا برتاؤ کرتا ہے؟ مخدوم اپنے خادم کے ساتھ کیا رویہ اپناتا ہے؟ حاکم اپنے مملوک کے تئیں کس سلوک کا مظاہرہ کرتا ہے؟ آقا اپنے غلام کے ساتھ کس رْخ کو اپنا تا ہے؟ ذمے دار اپنے ماتحت کے تئیں کس پہلو کو اختیار کرتا ہے؟ ان میں سے ہر ایک کو نبی اکرمؐ کا اسوہ پیش نظر رکھنا چاہیے، آپؐ نے اپنے محکومین، مخدومین، ماتحتوں، خدام کے ساتھ...
معراج کب ہوئی‘ اس کے بارے میں ایک سے زائد اقوال وروایات ہیں‘ لیکن روایات کا یہ اختلاف واقعہ کی حقانیت پر اثرانداز نہیں ہوتا‘ کیونکہ اصل مقصود واقعے کا حق ہونا اور اس کا بیان ہے‘ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہؐ کی زبان مبارک سے تاریخ کا بیان ثابت نہیں ہے‘ کیونکہ تاریخ کا تعیّْن معراج کے ایک حقیقت ہونے اور اْس کے مقصد کے لیے ضروری نہیں ہے۔ راویانِ حدیث نے اپنی اپنی یادداشت کے مطابق حوالہ دیا ہے‘ تاہم مشہور روایات کے مطابق یہ عظیم المرتبت اور بے مثال واقعہ ہجرتِ نبو ی سے کم وبیش ڈیڑھ سال قبل27 رجب المرجب کی شب کو وقوع پذیر ہوا۔ غلام احمد پرویز صاحب سرے سے کسی معراجِ جسمانی...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈ یسک ) ملک میں مہنگی بجلی و کاروباری مشکلات کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات کی وجہ سے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہو چکے ہیں، یعنی پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 اب بند ہوچکی ہیں، ان میں سب سے زیادہ ملز پنجاب میں بند ہوئیں صوبے میں 147 ٹیکسٹائل ملز بندش کا شکار ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوئی ہیں تو خیبرپختونخوا میں 6 ملز بند ہو چکی ہیں، شہروں کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے تو قصور میں سب سے زیادہ 47 اور ملتان میں...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈرکے ساتھ مخلص ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہْ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔ یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا...
ڈیووس: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر مصری ہم منصب احمد کوچوک سے ملاقات کررہے ہیں
ڈیووس: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر مصری ہم منصب احمد کوچوک سے ملاقات کررہے ہیں
ثمرہ انٹرپرائزز اور پلانکٹون فشریز کے درمیان شراکت داری کے بعد شرکاء کا گروپ کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کی صف اول کی ڈسٹری بیوشن کمپنی اور معروف برانڈ فریش اسٹریٹ کے اونرز ثمرہ انٹرپرائزز نے مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کے سی فوڈز کی وسیع رینج متعارف کروانے کیلئے پلانکٹون فشریز کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔گہرے سمندر سے پکڑی گئیں تازہ مچھلیوں اور جھینگوں سمیت مختلف سی فوڈز کو آئی کیو ایف ٹیکنالوجی کے ذریعے پروسس کیا جاتا ہے جو ایچ اے سی سی پی اور یو کے اے ایس سے تصدیق شدہ ہے تاکہ فوڈ سیفٹی کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ ثمرہ انٹرپرائزز اور پلانکٹون فشریزصارفین کو تازہ، ذائقہ سے بھرپور اور معیاری سی فوڈ فراہم...
کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے نتیجے میں مجموعی حجم 16.18 ارب ڈالر تک محدود ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر گھٹ کر 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 17 جنوری تک کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جب کہ سرکاری ذخائر 11 ارب 44 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک محدود ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ...
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 37.760 بلین روپیمالیت کے سودے ہوے? جن کی مجموعی تعداد 28،889 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہویئے جن کی مالیت 19.706 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.947 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.762 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.800 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.419 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.038 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 791.234 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 453.367 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 255.741 ملین روپے، پیلیڈیم کے...
کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی شرکاء کوشیلڈ پیش کرر ہے ہیں
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، پاکستان میں جو بھی سیاسی تبدیلی ہے وہ آئین کے مطابق ہوتی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم صرف ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ریاست کے تمام ستون متفق ہیں اب سیاسی ایڈونچر نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، پاکستان میں جو بھی سیاسی تبدیلی ہے وہ آئین کے مطابق ہوتی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے فارن...
لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
دبئی (انٹرنیشنل ڈیک) دبئی پولیس نے کہا ہے وہ 3سالوں میں مختلف ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے منی لانڈرنگ کے 500 سے زائد کیس نمٹانے میں کامیاب رہی۔ اس دوران 4ارب درہم کے مالی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ دبئی پولیس نے وضاحت کی کہ منی لانڈرنگ کے جرائم سے نمٹنے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ملک میں تمام خصوصی ورک ٹیموں اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اسٹریٹجک شراکت داروں کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف مواصلاتی چینلوں کے ذریعے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ 1733 انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ ان میں انٹرپول، یوروپول، گلف...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے سال 1446ھ بمطابق 2025 ء کے سالانہ امتحانات کے لیے تمام جامعات و مدارس کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ سالانہ امتحانات کا انعقاد 8 فروری تا 13 فروری تک ہوگا۔اس حوالے سے ناظم امتحان مفتی حافظ اکرام اللہ واحدی کا کہنا تھا کہ اس سال اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت بیرون ممالک سے طلباء بھی امتحان میں شریک ہوں گے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور ان سینٹرز پر نگران بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ملیر موسی گوٹھ کے قریب محنت کش کے گھر سے 2 جواں سال بیٹیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئیں شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تاحال دونوں لڑکیوں کو بازیاب نہ کیا جاسکا ۔مغوی لڑکیوں کی والدہ نسرین نے نمائندہ جسارت کو بتا یا کہ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر کے موسی گوٹھ کی رہائشی ہوں 13جنوری کو میرا شوہر عبدالجلیل اور بیٹا مزدوری پر گئے ہوئے تھے،میں سامان لینے گھر سے باہر گئی تھی واپس آکر دیکھا تو دونوں بیٹیاں 15سالہ عائشہ اور 12سالہ فضا گھر پر موجود نہیں ہیں جس کے بعد ہم نے تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کروایا، سات روز سے تلاش کر رہے ہیں پولیس کوئی مدد نہیں کر...
فلسطین کی اِس ننھی مُنی اور تنگ سی جغرافیائی پٹی (غزہ) میں پندرہ ماہ کی خونیں ، خونریز اور تباہ کن طویل جنگ کے بعد فریقین کی توپیں اور بندوقیں خاموش ہو گئی ہیں ۔ پاکستان اور بھارت میں دو بار بڑی جنگیں ہُوئی ہیں ۔ دونوں ہی تقریباً دو،دو ہفتے جاری رہیں اور دو ہفتوں کے دوران ہی دونوں فریقین کی تقریباً بس ہو گئی تھی ۔ غزہ اور اسرائیل کے درمیان 60ہفتے جنگ رہی ہے ؛ چنانچہ ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دونوں متحارب دھڑوں کا معاشی ، سماجی اور معاشی اعتبار سے کیا حال ہُوا ہوگا ۔ یہ جنگ دو ایسے غیر متوازن دھڑوں کے درمیان ہُوئی ہے جس کا باہمی کوئی جوڑ اور مقابلہ نہیں...
9 مئی اور 26 نومبر کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہونے کیوجہ سے جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، اعجاز الحق
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ حیران کن اور افسوسناک ہے، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پی ٹی آئی کے فیصلے کی کیا وجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ حیران کن اور افسوسناک ہے، کمیٹی میں واضح کہا گیا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں جواب دیا جائے گا، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس فیصلے کی کیا وجہ تھی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
RAMALLAH: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے بعد مغربی کنارے میں کارروائیاں شروع کردی ہیں اور ڈرونز کے ذریعے لوگوں کو گھر چھوڑنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں اورکارروائیوں کے تیسرے روز تک درجنوں گھروں کو مسمار کردیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فورسز ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کی نگرانی میں گاڑیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ کارروائیاں کر رہی ہیں، جس کا آغا غزہ جنگ بندی کے پہلے ہفتے کیا گیا تھا۔ اسرائیل کے عہدیداروں نے بتایا کہ جینن میں کارروائیوں کا مقصد یہ ہے کہ شہر سے متصل مہاجر کیمپ میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجو موجود ہیں جہاں فلسطین کے مسلح گروپس کئی برس تک موجود رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے...
حضرت ابُو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جس نے ایک مومن کے دنیوی غموں میں سے ایک غم دور کر دیا تو اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن کے غموں میں سے ایک غم دور کر دے گا۔ اور جس نے کسی تنگ حال مسلمان پر آسانی کی تو اﷲ تعالیٰ اس پر دنیا اور آخرت میں آسانی کرے گا۔‘‘ (مسلم شریف) اس حدیث کا تعلق تو ہر مسلمان سے ہے چاہے وہ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتا ہو، لیکن موجودہ معاشرتی حالات کے پیش نظر معالج حضرات، دوائیاں بنانے والے ادارے اور پھر ان ادویہ کو فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور ان سب حضرات کے لیے اسلامی تعلیمات...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ سڑک کسی کے باپ کی نہیں ہے، ہم پھر اسلام آباد آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مذاکرات کے خاتمے کے بعد اب سڑکوں پر آئیں گے، سڑک کسی کے باپ کی نہیں ہے، ہم پھر اسلام آباد آئیں گے۔ اس دفعہ پارلیمینٹیرینز سب سے آگے ہوں گے، اگر یہ گولی چلانا چاہتے ہیں تو چلا لیں،مگر26 نومبر کے مِس فائر کا جو ردعمل آیا ہے اسکے بعد اس دفعہ گولی چل نہیں سکے گی۔ بعد ازاں صاحبزادہ حامد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جنوری 2025ء) سیاسی امور پر اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ ان کا ادارہ اور عرب لیگ مشرق وسطیٰ اور اس سے پرے امن و سلامتی کو لاحق مسائل پر قابو پانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔قیام امن اور سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کا شکار مشرق وسطیٰ کے استحکام کو فروغ دینے میں عرب لیگ کا بہت اہم کردار ہے جبکہ خطے کو غزہ میں نازک جنگ بندی سے لے کر شام، یمن، سوڈان اور لیبیا کے بحرانوں تک بہت سے...
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں واپس آئے ، چارٹرآف ڈیمانڈ کا جواب دیں گے، حکومت کی جانب سے مذاکرات ختم نہیں ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات ٹیبل پربیٹھ کرہی حل ہوتے ہیں، اگربانی اتنے ہی سچےہیں تودھرنوں سے متعلق بھی سچ بولیں، 26 نومبرپرکس بات کا کمیشن بنائیں؟۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے چارٹرآف ڈیمانڈ کےایک ایک پوائنٹ کا جواب دیں گے، اگرمعاہدہ نہیں ہوتا توکوئی بات نہیں،رابطہ رہنا چاہیے، جمہوری سسٹم میں اپوزیشن اورحکومت میں رابطہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں شامل ہونے کی غلطی ہوگئی،...
لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایف بی آر کی 16 کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی نے اسٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی تو کی مگر ایف بی آر کو رقم ادا نہیں کی، یو ای ٹی نے ایف بی آر کو مالی سال 2016 سے تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والا ٹیکس ادا نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ذمہ 2019-20 کے 3 کروڑ 62 لاکھ واجب الادا ہیں، یو ای ٹی کے ذمہ 2022-23 کے 6 کروڑ 20...
اسلام ٹائمز: ہمیں قومی مسائل کو افغانستان کے سہولتکاروں، مفاد پرست عناصر، ریاست کے دشمنوں، ضِدی، ہٹ دھرم، متعصب اور تنگ نظر افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ پاراچنار کو بار بار ریاست سے کاٹنے کا تجربہ کبھی بھی دانشمندانہ نہیں ہوسکتا۔ یہ وقت ہے کہ ہم اس حماقت کی نشاندہی کریں۔ اہالیانِ پاراچنار نے برسوں کے محاصرے کے باوجود دہشتگردوں سے شکست نہیں کھائی، لیکن باقی سارا پاکستان دہشتگردوں سے پاراچنار کو واپس لینے میں شکست کھا چکا ہے اور بحیثیتِ پاکستانی ہمارے لئے یہ بہت خوفناک سچائی ہے۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی nazarhaffi@gmail.com پاراچنار جانے والی روڈ پر کون قابض ہے؟ کیا صرف مسافر گاڑیاں ہی غیر محفوظ ہیں؟ سرکاری قافلے، فوجی گاڑیاں، ایمبولینسز...
بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ جمعرات کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹرعبدالکریم کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر ظلم و ستم کے الزام میں طالبان حکومت کے سینیئر رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کروائیں گے۔ پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی پر صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف مجرمانہ پالیسی اپنانے کا الزام عائد کرنے کی معقول بنیادیں موجود ہیں۔ درخواست کے بعد آئی سی سی کے جج اب اس بات کا فیصلہ...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے شکوہ کیا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم کو گالی دینے پر بھی ہم نے احتجاج نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب نے ہمارے وزیراعظم کو منہ بھر کے بہت بڑی گالی دی، عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم فلاں کے اردلی ہیں، ،ہم نے اس پر بھی احتجاج نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کا مذاکرات سے انکار افسوسناک ہے، اپیل ہے کہ مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑا جائے، جوڈیشل کمیشن بنانے...
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تجارت میں مزید اضافے کے خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے بخیت عتیق الرومیتی کو 25 سال کی سفارتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ نے بخیت عتیق الرومیتی کی پاکستان میں تعیناتی کے 25 برس مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ...
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ سے ہونے والی تباہی سے پھیلا ملبہ اتنا ہے کہ سمیٹنے کے لیے 20 سال بھی کم ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 20 سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے اور کم از کم 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں اقوام متحدہ کے احکامات اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے، گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر(ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں...
اسلام آباد:کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران، کمپنیوں کو درپیش سب سے زیادہ جن آئی ٹی سیکیورٹی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ان میں سب سے زیادہ کا تعلق نیٹ ورک کے تحفظ سے تھا۔ 71 فیصد پاکستانی کاروباروں نے اپنے نیٹ ورک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سائبر حملہ آوروں کا سامنا کیا، جب کہ 49 فیصد کمپنیوں نے ایسے واقعات کی اطلاع دی جہاں سائبر حملہ آوروں نے ان کے نیٹ ورک کے اندر بدنیتی پر مبنی کو بھیجا اور کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بڑے کاروباری اداروں نے سب سے زیادہ جامع حفاظتی اقدامات کے باوجود نیٹ ورک سیکیورٹی کے واقعات کی بلند ترین شرح کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جنوری 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر نے انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم پر افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ اور ملک کے چیف جسٹس عبدالحکیم قانونی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ یقین کرنے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ دونوں افراد افغان شہریوں کے خلاف صنفی بنیاد پر جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ یہ تعین ملک میں شہریوں کے خلاف مبینہ جرائم کی مفصل، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیات کے بعد کیا گیا ہے۔ Tweet URL عدالتی پراسیکیوٹر کریم اے اے خان نے کہا ہے کہ دونوں افراد افغان لڑکیوں اور خواتین، صنفی...
کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈز اور جامعات کی وزارت وزیر اعلیٰ کے پاس ہے، طلبہ کو یونین سازی کا حق نہ دیا گیا، جامعات کے اساتذہ کے مسائل حل اور مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر احتجاج اور دھرنا دے سکتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامعات کی خودمختاری سلب کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ بل، طلبہ یونین کے انتخابات کی قرارداد مسترد ہونے اور انٹرمیڈیٹ نتائج میں بے ضابطگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی بلڈنگ تک مارچ اور اسمبلی کے سامنے طلبہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان...