خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ہاں بہت جَلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔

اداکارہ امید سے ہیں اور آج کل اس صورتِ حال کو خوب انجوائے کر رہی ہیں، اس دوران تھکاوٹ و دیگر تکالیف کو نظر انداز کر کے اداکارہ کو سیر سپاٹوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بے بی مون کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں جن پر کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو کچھ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.

nafees)


حال ہی میں اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں شوہر کے ساتھ دلچسپ سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ آپ کے ہاں بیٹی کی آمد متوقع ہے، اس پر اداکارہ نے ’ان شاء اللّٰہ‘ کے ساتھ جواب دیا ہے۔

اس ویڈیو کے مطابق اداکارہ نے اپنے آنے والی پہلی اولاد کا نام بھی طے کر لیا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ مریم نفیس نے سوالوں کے جواب میں یہ بھی بتایا ہے کہ مجھ سے زیادہ ننھے مہمان کی آمد کا انتظار میرے شوہر کو ہے، نومولود بچے کا ڈائپر اور راتوں کو اٹھ کر دیکھ بھال بھی میرے شوہر کریں گے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اداکارہ نے

پڑھیں:

خاتون کا بچوں کے ہمراہ شوہر کے تشدد کیخلاف احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کی رہائشی مسمات ناہید نیاز بنت نواب خان نے اپنے بھائی امتیاز ویسر اور اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نیاز ویسر نشے کا عادی ہے بلا وجہ مجھ پر تشدد کرتا ہے، گزشتہ 3 دسمبر کی رات بھی مجھے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی جان بچا کر قاسم آباد میں رہائش پذیر اپنے بھائی امتیاز ویسر کے گھر پناہ حاصل کی جس کے بعد شوہر نیاز ویسر نے ایس ایس پی آفس جیکب آباد کے شیٹ کلرک عبدالکریم عرف کرو ویسر کے ساتھ میرے بھائی امتیاز کے خلاف گڑھی یاسین تھانے میں دھمکیاں دینے کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد گڑھی یاسین تھانے کے ایس ایچ او خمیسو بروہی نے قاسم آباد میں میرے بھائی کے گھر پر چڑھائی کر کے میرے بھائی امتیاز ویسر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ساتھ گڑھی یاسین تھانے پر لے گئے، بعد میں میرا بھائی ضمانت پر آزاد ہو کر گھر پہنچا اور سال 2022ء میں بھی میرے بھائیوں امتیاز اور الطاف ویسر کو میرے شوہر نے گولیاں مار کر زخمی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نیاز ویسر اور عبدالکریم عرف کرو ویسر سے مجھے اور میرے بھائیوں کو جان کا خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان، اداکارہ کی پوسٹ وائرل
  • خاتون کا بچوں کے ہمراہ شوہر کے تشدد کیخلاف احتجاج
  • پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے بیوی کا گلہ دباکر قتل کردیا
  • اروشی روٹیلا کی وائرل باتھ روم ویڈیو، اداکارہ کاحیران کن انکشاف
  • اروشی روٹیلا کی وائرل باتھ روم ویڈیو، اداکارہ نے حیران کن انکشاف کر دیا
  • راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، بھارتی اداکارہ نے اپنے مقاصد بھی بتادیے
  • پسند کی شادی کے بعد شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا
  • کراچی: محمود آباد میں ہوئے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • اسکول میں شوہر بیوی کا کردار ادا کرنے والا جوڑا 20 سال بعد حقیقت میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا