پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کو پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر کھینچوانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس پروگرام کی پسِ پردہ مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر مزاحیہ گلوکار نے میزبان کے ساتھ کچھ تصاویر کھینچوائیں۔

ویڈیو میں چاہت فتح کو تصاویر کھینچواتے ہوئے زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے سبب سوشل میڈیا صارفین شوقین گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ٹرولرز وائرل تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ متھیرا پہلی بار کسی سے گھبرا رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اسے ہراساں کرنا کہتے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ گلے لگنے کی ناکام کوششیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنما ٹاک شو کے دوران لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

قومی میڈیا پر ٹاک شوز کے دوران سیاسی رہنماؤں کی لڑائیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کے بعد اب مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی اور پی ٹی آئی کے وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اور دونوں ایک دوسرے پر چیختے رہے۔

پاکستان کے میڈیا پر تھپڑ مارنے کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ ماضی قریب میں مین اسٹریم میڈیا پر ہونے والی چند مشہور لڑائیاں۔

1.نعیم الحق بمقابلہ دانیال عزیز
2.فردوس عاشق اعوان بمقابلہ قادر مندوخیل
3.شیر افضل مروت بمقابلہ سینیٹر افنان اللہ
4۔اختیار ولی خان بمقابلہ نعیم پنجوتھا pic.twitter.com/NdWhEt48yK

— WE News (@WENewsPk) January 22, 2025

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماؤں نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، اسی دوران اختیار ولی اٹھ کر کھڑے ہوگئے، اس کے بعد نعیم حیدر پنجوتھا بھی کھڑے ہوئے تو دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ بعد ازاں اسٹوڈیو میں موجود عملہ درمیان میں آیگ اور بیچ بچاؤ کرایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سیاسی رہنماؤں کی ٹاک شوز میں لڑائیاں ہو چکی ہیں۔ ستمبر 2023 میں شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کے درمیان ایک ٹاک شو کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

اس سے قبل سینیئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اختیار ولی پی ٹی آئی ٹاک شو جھگڑا گتھم گتھا مسلم لیگ ن نجی ٹی وی نعیم حیدر پنجوتھا ہاتھا پائی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان
  • چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر اور ویڈیو وائرل
  • صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان، اداکارہ کی پوسٹ وائرل
  • صبا قمر نے نامناسب فوٹو شوٹ پر تنقید کو دل پر لے لیا، سوشل میڈیا سے کنارہ کشی
  • ’شکر ہےمذاق رات ختم ہوئے‘، عمران خان کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنما ٹاک شو کے دوران لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
  • ویرات کوہلی کا فوجی کیساتھ سیلفی سے انکار، بھارتی سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا
  • اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کیساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں