سٹی42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی، وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیےحالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

 شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک سکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کر چکی ہے اور نئی حکمت عملیوں پر کام جاری ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

 ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ 
 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 نوجوانوں کو شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر دوسری مدت کےلیے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ 

امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا، حلف اٹھانے کے بعد انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات
  • پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے کی استعداد موجود ہے: وزیراعظم
  • وزیراعظم سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات
  • پاکستانی نوجوانوں میں تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے کی صلاحیت ہے، وزیراعظم
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات
  • عالمی بینک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط
  • عالمی بینک نے ہرشعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • قتل و غارت کرنے والے بلوچستان نہیں، ملک کے بھی دشمن ہیں،شہباز شریف