Jasarat News:
2025-01-24@01:28:13 GMT

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

اسلام آباد (ان لائن)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔جن کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے بلوچستان میں 55 لاکھ 37 ہزار 699 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 361 رجسٹرڈ
ووٹرز ہیں جبکہ پنجاب میں 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ووٹرز رجسٹرڈ اور سندھ میں 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ووٹرز رجسٹرڈ ہونے ہیں نئے اعداد و شمار میں خواتین ووٹرز کا مجموعی تناسب 46.

28 فیصد رہا نئے اعداد و شمار میں مرد ووٹرز کا تناسب 53.72 فیصد رہا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار میں خواجہ سراء ووٹرز کے اعداد و شمار کا ذکر نہیں کیا گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ووٹرز رجسٹرڈ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے مظاہروں میں جانی و مالی نقصان کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (اے پی پی) آئی جی آفس اسلام آباد کی جانب سے 9 مئی 2023ء، 4 اکتوبر 2024ء اور 26 نومبر 2024ء کے احتجاجی مظاہروں میں جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد مظاہروں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مالی اور جانی نقصان پہنچا، مالی نقصان کا کل تخمینہ 450 ملین روپے سے زاید ہے جبکہ مجموعی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 5 اہلکار شہید اور 227 زخمی ہوئے، احتجاجی مظاہروں کے دوران سیف سٹی سرویلنس کیمروں، پولیس گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز ، الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیے
  •   ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی
  • الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے
  • رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ملک کا کون سا شہر سر فہرست؟
  • ملک میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
  • ملک میں کُل ووٹرز کتنے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں
  • ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
  • وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے
  • پی ٹی آئی کے مظاہروں میں جانی و مالی نقصان کے اعداد و شمار جاری