UrduPoint:
2025-04-13@19:37:12 GMT

امریکہ: عدالت نے پیدائشی حق شہریت پر ٹرمپ کے حکم کو روک دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

امریکہ: عدالت نے پیدائشی حق شہریت پر ٹرمپ کے حکم کو روک دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) امریکی ریاست سیئیٹل کے ایک وفاقی جج نے والدین کی امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر پیدائشی حق شہریت کی آئینی ضمانت کو ختم کرنے کے ٹرمپ کے حکم کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج جان کوفینور نے فیصلہ سنایا کہ صدر کی جانب سے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت دینے سے انکار کرنے کی کوشش "پوری طرح سے غیر آئینی" ہے۔

محکمہ انصاف کے ایک وکیل، جو صدر کے حکم کے فیصلے کا دفاع کر رہے تھے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جج نے کہا، "مجھے یہ سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے کہ بار کا ایک رکن کس طرح فیصلہ کن انداز میں یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ حکم آئینی ہے۔ یہ تو میرے دماغ کو چکرا دینے والی بات ہے۔

(جاری ہے)

"

صدارتی حکم کے خلاف یہ مقدمہ امریکہ کی 22 ریاستوں اور تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ کرنے والے متعدد گروپوں نے عدالتوں میں دائر کیا ہے۔

امریکی آئین کی خلاف ورزی

مقدمہ دائر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پیدا ہونے والا کوئی بھی شخص ملک کا شہری ہے۔

محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ حکم ملک کے ٹوٹے ہوئے امیگریشن سسٹم اور جنوبی سرحد پر جاری بحران سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا ایک "لازمی جز" ہے۔

امریکہ: یمن کے حوثی باغی دوبارہ ’دہشت گرد‘ گروپ میں شامل

ملکی بدری کے خطرات

اگر صدر ٹرمپ کے موقف کو اعلی عدالت تسلیم کر لیتی ہے، تو اس حکم کا مطلب یہ ہو گا کہ 19 فروری کے بعد ان والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچے، جو امریکی شہری نہیں ہیں یا قانونی طور پر مستقل رہائشی نہیں ہیں، انہیں ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

ایسے بچوں کو سوشل سکیورٹی نمبر، دیگر سرکاری فوائد یا بڑے ہونے پر انہیں قانونی طور پر کام کرنے کا حق حاصل کرنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

'مضحکہ خیز جنگ' ختم کی جائے، ٹرمپ کا پوٹن سے مطالبہ

حکومت کا اپیل کرنے کا اعلان

عدالت کے اس حکم کا مطلب یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کو مزید قانونی کارروائی تک 14 دنوں کے لیے روک دیا جائے گا۔ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ حکومت عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

پیدائشی حق شہریت کے تحت، جہاں امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے کسی بھی شخص کو خود بخود شہریت مل جاتی ہے، اصل میں امریکی آئین کا حصہ نہیں تھا، تاہم سن 1868 میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد امریکی نژاد آزاد سابق غلاموں کی شہریت کے معاملے کو حل کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی تھی۔

ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی افغان شہریوں کے لیے بڑا دھچکہ

ٹیرف امریکہ کی بڑی طاقت لیکن۔۔۔۔

صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہو سکتا ہے، جو ان کے انتخابی مہم کے بیانات سے قدر مختلف لہجہ ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ چین کے ساتھ ایک معاہدہ ممکن ہے اور "ہمارے پاس چین کے خلاف ایک بہت بڑی طاقت ہے اور وہ ہے ٹیرف، چینی اسے چاہتے نہیں، اور میں بھی اسے استعمال نہیں کرنا چاہتا، لیکن چین کے خلاف یہ ایک زبردست طاقت تو ہے۔

"

وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد ہی ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ وہ چین پر 10 فیصد کی شرح محصولات میں اضافہ کریں گے۔ تاہم ان کے یہ تازہ تبصرے اس بات کا اشارہ ہیں کہ کس طرح امریکی صدر ٹیرف کی دھمکی کو مذاکراتی حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا ’وجود قائم رکھنے‘ کے لیے یورپ کو مسلح ہونا پڑے گا، ٹسک

چینی صدر سے اچھے تعلقات کا ذکر

جب ٹرمپ سے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے ایک حالیہ گفتگو کے حوالے سے تعلقات کو "اچھا" اور "دوستانہ" بتایا۔

ٹرمپ نے کہا، "وہ خود بھی ایک حوصلہ مند شخص ہیں۔۔۔۔ وہ میرے دوست کی طرح ہیں، ہمارے بہت اچھے تعلقات تھے۔"

تاہم انہوں نے بیجنگ کے خلاف اپنے ٹیرف لگانے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ "چین کو اپنی بہت سی رقم امریکہ سے ملتی ہے اور وہ اس رقم کو اپنی فوج بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔"

پاناما کینال، امریکہ کا تحفہ نہیں تھا، صدر مولینو

یوکرین جنگ پر پوٹن سے ملاقات کی خواہش

اس دوران ٹرمپ نے سیاسی اور کاروباری رہنماؤں سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ یوکرین میں روسی جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادمیر پوٹن سے ملاقات کرنا چاہیں گے۔

ان کا کہنا تھا، "میں واقعی چاہتا ہوں کہ صدر پوٹن سے جلد ہی اس جنگ کے خاتمے کے لیے ملاقات کروں۔اور یہ معیشت یا کسی اور چیز کے نقطہ نظر سے نہیں ہے، بلکہ یہ اس نقطہ نظر سے ہے کہ لاکھوں زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔"

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین بھی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ "اس صورتحال میں ان کے (چین) پاس بہت زیادہ طاقت ہے۔"

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں صدر پوٹن سے یوکرین کی جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹرمپ اس جنگ کو "مضحکہ خیز" قرار دیتے ہیں۔

ص ز/ (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے خاتمے کے پیدا ہونے انہوں نے ٹرمپ کے کے خلاف پوٹن سے جنگ کے چین کے کے لیے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

سفارت کاری کو ایک حقیقی موقع دینا چاہتے ہیں، ایران

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) روایتی حریف ممالک امریکہ اور ایران کے مابین مذاکراتی عمل بحال ہو رہا ہے۔اس کا مقصد ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کو محدود بنانا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد تہران حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے۔ عمان میں ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد ایک ممکنہ جوہری معاہدے تک پہنچنا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اچانک اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گی۔

ان مذاکرات کی تاریخ طے کرنے سے قبل دونوں ممالک کے مابین بیان بازی کی جنگ جاری رہی، جس میں ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی توفوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ کی اس دھمکی کے جواب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مشیر نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک سے نکال بھی سکتا ہے۔

اس بیان پر امریکہ نے خبردار کیا کہ ایسا کوئی بھی اقدام ''کشیدگی میں اضافے‘‘ کا باعث ہی ہو گا۔ امریکہ کو ایرانی ردعمل کی قدر کرنا چاہیے، ایرانی سفارت کار

جمعے کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ''نیک نیتی اور مکمل احتیاط کے ساتھ سفارت کاری کو ایک حقیقی موقع دے رہا ہے‘‘۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا، ''امریکہ کو اس فیصلے کی قدر کرنا چاہیے، جو ان کی جارحانہ بیان بازی کے باوجود کیا گیا۔‘‘

یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں، جب صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ خامنہ ای کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں انہوں نے مذاکرات پر زور دیا اور خبردار کیا کہ اگر تہران نے انکار کیا تو فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں ہے۔

تہران نے چند ہفتے بعد اس خط کا جواب دیا کہ وہ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ لیکن اس وقت تک براہ راست بات چیت ممکن نہیں جب تک امریکہ اپنی ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی پالیسی برقرار رکھتا ہے۔

مذاکرات سے قبل مزید پابندیاں

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات ''براہ راست‘‘ ہوں گے لیکن ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے زور دیا کہ بات چیت ''بالواسطہ‘‘ ہو گی۔

عراقچی اور امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ان مذاکرات کی قیادت کریں گے۔

اس ملاقات سے قبل واشنگٹن نے ایران پر اپنی ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ ڈالنے کی پالیسی جاری رکھی اور تازہ پابندیوں میں ایران کے تیل کے نیٹ ورک اور جوہری پروگرام کو نشانہ بنایا۔

کیا فوجی کارروائی ممکن ہے؟

بدھ کو صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام رہے تو ایران کے خلاف فوجی کارروائی ''بالکل ممکن‘‘ ہے۔

اس کے ردعمل میں خامنہ ای کے ایک سینیئر مشیر علی شمخانی نے خبردار کیا کہ یہ دھمکیاں ایران کو ایسے اقدامات پر مجبور کر سکتی ہیں، جن میں اقوام متحدہ کے جوہری نگرانوں کو ملک سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔

واشنگٹن نے اس بیان کے جواب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکی ایران کے ''پرامن جوہری پروگرام‘‘ کے دعوؤں کے منافی ہے اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو نکالنا ''کشیدگی میں اضافے کا باعث ہی بنے گا۔

ایران امریکہ سے مذکرات سے کتراتا کیوں ہے؟

ایران مسلسل اس بات کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ماضی کے ''تلخ تجربات اور اعتماد کے فقدان‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے تہران حکومت نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے ہمیشہ احتیاط برتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کی تھی اور ایران پر سخت معاشی پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی تھیں۔

واشنگٹن کی اس ڈیل سے علیحدگی کے بعد تہران نے ایک سال تک اس معاہدے کی پاسداری کی لیکن بعد میں اس نے بھی مرحلہ وار اپنی جوہری سرگرمیوں کو وسعت دینا شروع کر دی۔

بقائی نے کہا کہ ایران ہفتے کو ہونے والے مذاکرات سے قبل ''نہ تو کوئی پیشگی رائے قائم کرے گا اور نہ ہی کوئی پیشن گوئی‘‘ کرے گا۔ یاد رہے کہ ایرانی جوہری مذاکرات کے لیے عمان ایک طویل عرصے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

بقائی نے کہا، ''ہم ہفتے کے روز دوسری طرف کے ارادوں اور سنجیدگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں اور اسی کے مطابق اپنےاگلے اقدامات کا تعین کریں گے۔‘‘

ادارت: عدنان اسحاق

متعلقہ مضامین

  • امریکہ سے مکالمت صرف جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق، ایران
  • ایران امریکہ مذاکرات
  • فیکٹ چیک: محصولات کے بارے میں صدر ٹرمپ کے جھوٹے دعوے
  • دنیا پر ٹرمپ کا قہر
  • ٹرمپ کا اصل ہدف کمزور قوموں کے معدنی ذخائر پہ قبضہ ہے، علامہ جواد نقوی
  • صدر ٹرمپ امریکہ کو دوبارہ دولت مند بنانے کے اپنے مشن میں غیرمتزلزل ہیں .وائٹ ہاﺅس
  • سفارت کاری کو ایک حقیقی موقع دینا چاہتے ہیں، ایران
  • امریکی تعلیمی وظائف، ہزاروں پاکستانی طلبہ کا تعلیمی مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار
  • امریکا کی ایرانی تیل چین کو سپلائی کرنے والے تجارتی نیٹ ورک پر پابندیاں
  • جرمنی: تین سال میں شہریت حاصل کرنے کا راستہ ختم