میرپورخاص،قدرتی آفات کی رپورٹنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کے شرکا کو سرٹیفکیٹ دیے جارہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئین کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے، بانی ہی پی ٹی آئی کا نشان ہیں: بیرسٹر گوہر

آئین کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے، بانی ہی پی ٹی آئی کا نشان ہیں: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا، ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالات کا جواب دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، پارٹی دفتر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے دستاویزات لے گئی تھی، ہمیں امید ہے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دنیا کی بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ہے، پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ہے، سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ممبران صاحبان اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے وہی طریقہ کار ہے جو آئین میں درج ہے، پارلیمنٹری کمیٹی بننے پر ہی یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کندھکوٹ میں مچ کچہری کے شرکا محو گفتگو ہیں
  • میرپورخاص: قدرتی آفات کے دوران رپورٹنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ
  • وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ
  • وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، شرکا حیران
  • قدرت کی بقا اور انسانیت کی ذمے داری: کیا ہم سدھار سکتے ہیں؟
  • لاس اینجلس آتشزدگی کے پیچھے قدرتی عوامل یا انسانی ہاتھ؟
  • کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری سیشن سے خطاب کررہے ہیں
  •  برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
  • آئین کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے، بانی ہی پی ٹی آئی کا نشان ہیں: بیرسٹر گوہر