آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے تین کھلاڑی شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔
اس منتخب ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑی شامل ہیں، جب کہ سری لنکا کے چار، افغانستان کے تین اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس اعزازی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز اور اے ایم غضنفر ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔
سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ کو اس سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
آسٹریلیا، بھارت ،جنوبی افریقا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
سعید احمد:پاکستان کی ایک اور ایئرلائن ایئرسیال کو یو اے ای کے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر کے مطابق ایئر سیال رواں سال جون سے دبئی کیلئے پروازیں شروع کریگی۔
ی او او ایئر سیال طارق امین کا کہنا ہے کہ یو اے ای کیلئےپروازوں کی اجازت مل گئی،اجازت کے بعد ایئر سیال نے یو اے ای کے فلائٹ آپریشن کی تیاری شروع کردی۔
یو اے ای کے روٹس پراجازت سے ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کرلی، تصاویر جاری